دمشق/انقرہ(ایجنسیاں) شامی سکیورٹی فورسز نے وسطی شہر حمص میں پُرتشدد کارروائیوں میں مزید سولہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوان نے شام میں خونریزی روکنے کا مطالبہ کیا ہے اور اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ شام میں آیندہ پندرہ روز میں اصلاحات کر دی جائیں گی۔ […]
دمشق(ايجنسياں) شامی سکیورٹی فورسز کی پُرامن مظاہرین کے خلاف کریک ڈاؤن کارروائیوں پر احتجاج کرتے ہوئے سعودی عرب، کویت اور بحرین نے دمشق میں متعین اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا ہے جبکہ شام کی صورت حال پر غور کے لیے خلیج تعاون کونسل کے وزرائے خارجہ کا 14 اگست کو اجلاس طلب کر لیا […]
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام سے انسانی حقوق کے کارکنوں نے تصدیق کی ہے کہ اتوار کو علی الصباح ٹینکوں اور بکتر بند گاڑیوں کی مدد سے شامی فوج نے دیر الزور شہر پر چڑھائی کر دی۔ توپخانے کے کور فائر میں کی جانے والی پیش قدمی سے شہر کی مساجد سے بلند ہونے والی آذان […]
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام کے صدر بشار الاسد کی طرف سےاختلافِ رائے کےخلاف بڑھتی ہوئی تشدد کی کارروائیوں کے حوالے سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عام شہریوں کے خلاف طاقت کے استعمال اور انسانی حقوق کی وسیع تر خلاف ورزیاں کرنے پر شامی حکومت کی مذمت کی ہے۔
قاہرہ(ايجنسياں) مصر کے سابق صدر حسنی مبارک کو پنجرے میں رکھ کر عدالت میں پیش کردیا گیا جہاں انہوں نے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات سے انکار کیا۔ سابق صدر پر مظاہرین کو ہلاک کرنے اور اپنے دور حکومت میں بدعنوانی کے الزامات ہیں جس کے تحت انھیں سزائے موت سنائی جا سکتی ہے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا ریکارڈ رکھنے والی “آبزرویٹری” کا کہنا ہے کہ پہلی رمضان المبارک کو بشار الاسد کی حامی فوج کی متعدد شہروں میں فائرنگ سے 24 افراد کے ہلاک ہو گئے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شامی فوج نے ٹینکوں کے ذریعے اتوار کو علی الصباح حماہ شہر پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں کم سے کم 121 افراد جاں بحق ہو گئے۔ سرکاری فوج کی یہ بڑی کارروائی ملک میں جمہوریت کی بحالی کی خاطر کئے جانے والے مظاہروں کو کچلنے کے لئے کی گئی۔
رام اللہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی اتھارٹی کے سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ رام اللہ میں اپنے گھر پر حملے کے بعد جمعرات کی دوپہر فتح کا باغی لیڈر محمد دحلان ’’الکرامہ‘‘ کراسنگ کے ذریعے اردن فرار ہو گیا ہے۔ خیال رہے کہ دحلان گزشتہ جمعہ کو ہی فلسطین پہنچا تھا۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام کی سکیورٹی فورسز نے دارالحکومت دمشق کے نواح میں واقع ایک قصبے میں حکومت مخالفین کے خلاف کارروائی کے دوران گیارہ شہریوں کو ہلاک کردیا ہے۔
دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ) شام میں انسانی حقوق کے مندوبین نے اطلاع دی ہے کہ دار الحکومت دمشق کے وسط میں “الزبدانی” کے مقام پر صدر بشارا لاسد کی حامی فوج اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے اہلکاروں کے مابین تصادم ہوا ہے۔ سیکیورٹی اداروں کے درمیان ہونے والے تصادم کا سلسلہ ابھی جاری ہے، خون ریز […]