بغداد (اے ایف پی) برطانوی این جی او کا کہنا ہے کہ 2003میں عراق میں امریکی مداخلت کے آغاز سے گزشتہ سال امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد تک عراق میں ایک لاکھ62 ہزار افراد جن میں80فیصد تعداد عام شہریوں کی ہے ہلاک ہوئے ہیں۔
خرطوم(مرکزاطلاعات فلسطین) فلسطینی وزیراعظم اسماعیل ھنیہ نے اپنے دورہ خرطوم میں سوڈان کے صدر عمرالبشیر کےساتھ ملاقات کی ہے۔اپنے اس دورے کے دوران اسماعیل ھنیہ نے سوڈانی صدر کوغزہ کی ابتر معاشی صورت حال اور اسرائیل مظالم کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔
بیروت(العربیہ) شام میں عرب مبصرین کی آمد اور تحقیقاتی عمل شروع کرنے کے باوجود فوج کے ہاتھوں شہریوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔ اتوار کے روز مختلف شہروں میں ہونے والے پرتشدد واقعات اور فوج کی فائرنگ سے تین بچوں سمیت انیس افراد ہلاک ہو گئے۔
غزہ(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین کےایک ممتازعالم دین اور فلسطینی مزاحمتی کمیٹیز کے جنرل سیکرٹری الشیخ زھیر القیسی نے کہا ہے کہ اسرائیل صرف فلسطینیوں ہی نہیں بلکہ پورے عالم اسلام کا کھلا دشمن ہے، یہی وجہ ہے کہ صہیونی دشمن کےخلاف جہاد فلسطینی عوام اور تمام مسلمانوں پر فرض ہے۔
دمشق(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین کی منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت “حماس” نے پہلی مرتبہ کھل کر شام میں سرکاری فوج کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی شدید مذمت کیہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ شام میں بے گناہ شہریوں کی ہلاکتیں انتہائی افسوسناک ہیں،جس سے ملک میں سخت ترین انسانی […]
صنعاء(ايجنسياں) یمن کے صدر علی عبداللہ صالح کو کسی قسم کی عدالتی کارروائی سے استثنیٰ دینے کے خلاف مظاہرہ کرنے والوں پر سیکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے 9 افراد ہلاک اور سو کے قریب زخمی ہوگئے۔
غزه(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطین کی سب سے منظم مذہبی سیاسی جماعت اسلامی تحریک مزاحمت”حماس” نے تنظیم کے سیاسی شعبے کے صدر خالد مشعل کے نام قطر کے مفتی اعظم الشیخ یوسف القرضاوی کے بارے میں منسوب بیان کو من گھڑت قرار دیا ہے۔ حماس کا کہنا ہے کہ ذرائع ابلاغ حماس اور علامہ یوسف القرضاوی […]
بغداد(خبرايجنسياں) عراق کے نائب صدر طارق الہاشمی نے اپنی گرفتاری سے متعلق فیصلے پر ردعمل پیش کیا ہے اور اپنے متعلق دعووں کو من گھڑت اور فرضی قرار دیا ہے۔
مقبوضہ بیت المقدس(خبرايجنسياں) ایک اسرائیلی فوجی کی رہائی کے بدلے اسرائیل نے مزید پانچ سو پچاس فلسطینی قیدی رہا کر دئیے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکز اطلاعات فلسطین) فلسطینی تاریخی شہر مقبوضہ بیت المقدس میں انتہا پسند یہودی آباد کاروں کے ہاتھوں کی مسجد کی شہادت کے مذموم واقعے کے بعد فلسطینی عوام میں شدید اشتعال پایا جا رہا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس کی نمائندہ عوامی کمیٹی نے شہرکے مغرب میں جامع مسجد کی شہادت کو عالم اسلام […]