دمشق(العربیہ ڈاٹ نیٹ ،ایجنسیاں) شام کے شمال مغربی صوبہ ادلب کے ایک قصبے میں مارٹر بموں کے حملے میں ایک ہی خاندان کے نو افراد سمیت دس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں جبکہ دیرالزور میں باغیوں نے بارہ سرکاری فوجیوں کو ہلاک کردیا ہے۔
دمشق(ڈوئچے ویلے) فائربندی کے نفاذ کے باوجود بدھ کے روز شام کے مختلف علاقوں میں تشدد کے متعدد واقعات میں درجنوں افراد ہلاک ہوگئے۔ سب سے زیادہ علاقتیں حما شہر میں ہوئیں۔
قاہرہ(مرکز اطلاعات فلسطین) مصری حکومت نے اسرائیل کے ساتھ گیس کی فراہمی کا سابق صدر حسنی مبارک کے دور میں کیا گیا معاہدہ منسوخ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ مصری حکومت کی جانب سے اسرائیلی حکام کو باضابطہ طورپرآگاہ کردیا گیا ہے کہ قاہرہ سے تل ابیب کو گیس کی فراہمی اب نہیں ہوگی۔
دمشق(ايجنسياں) اقوام متحدہ کی جانب سے شام میں تین سو غیر مسلح فوجی مبصرین تعینات کرنے کے اعلان کے چند گھنٹوں بعد ہی ملک میں مزید خونریزی کی اطلاعات ملی ہیں۔ دمشق کے نواح میں سکیورٹی فورسز نے حکومت مخالفین پر ٹینکوں سے گولہ باری کی ہے۔
قاہرہ(مرکزاطلاعات فلسطین) مصر کے کئی سرکردہ علماء اور مذہنی شخصیات نے مفتی مصر کے اسرائیلی ویزے پر مقبوضہ بیت المقدس کے دورے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ علماء کا کہنا ہے کہ مفتی مصر ڈاکٹر علی جمعہ نے اسرائیلی ویزے پر مقبوضہ بیت المقدس کا دورہ کر کے یہ تاثر دینے کی کوشش […]
قاهرہ(ڈوئچے ویلے اردو ) مصر کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کے اعلان کے مطابق نئے صدر کے انتخابات کے لیے جن امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے، ان میں سے دس کو نااہل قرار دے دیا گیا ہے۔ امیدوار اپیل کا حق رکھتے ہیں۔
نیویارک(العربیہ ڈاٹ نیٹ) اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کے خصوصی ایلچی کوفی عنان نے سلامتی کونسل کو بتایا ہے کہ شام نے ان کے امن منصوبے پر مکمل طور پر عمل درآمد نہیں کیا۔انھوں نے سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ شامی حکومت پر شہروں سے فوجیوں اور بھاری ہتھیاروں کو ہٹانے کے […]
دمشق (ڈوئچے ویلے) شام میں اقوام متحدہ اور عرب لیگ کے مشترکہ ایلچی کوفی عنان کے مجوزہ امن منصوبے پر عمل درآمد سے ایک روز قبل آج پیر کو مختلف علاقوں میں جھڑپوں اور ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔
قاھرہ(مرکز اطلاعات فلسطین) جنوری سال 2011 میں مصر میں حسنی مبارک کی زیر صدارت حکومت کے خاتمے کے بعد سے نام نہاد اسرائیل کی سرحدوں سے متصل مصری صحرائے سینا میں صہیونی ریاست کو گیس فراہم کرنے والی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانے کا سلسلہ جاری ہے۔ اسی طرح کی ایک کارروائی پیر […]
بغداد(بى بى سى) اطلاعات کے مطابق عراق کے مفرور نائب صدر طارق الہاشمی ملک چھوڑ کر قطر پہنچ گئے ہیں۔