عراق، امریکی مداخلت کے بعد سے ایک لاکھ 62 ہزار افراد ہلاک ہوئے

عراق، امریکی مداخلت کے بعد سے ایک لاکھ 62 ہزار افراد ہلاک ہوئے

بغداد (اے ایف پی) برطانوی این جی او کا کہنا ہے کہ 2003میں عراق میں امریکی مداخلت کے آغاز سے گزشتہ سال امریکی فوجیوں کے انخلاء کے بعد تک عراق میں ایک لاکھ62 ہزار افراد جن میں80فیصد تعداد عام شہریوں کی ہے ہلاک ہوئے ہیں۔
عراق باڈی کاؤنٹ (آئی بی سی)نامی این جی او نے انتباہ کیا کہ یہ اعداد و شمار عراقی حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعداد وشمار سے واضح طور پر برخلاف ہیں۔
غیر سرکاری ادارے کا کہنا ہے کہ 9سالہ عراقی تنازع میں تقریباً ایک لاکھ باسٹھ ہزار افراد ہلاک ہوئے جن میں 80فیصد افراد عام شہری تھے جبکہ بقیہ لوگوں میں امریکی فوجی،عراقی سیکورٹی فورسز اور مزاحمت کار شامل ہیں۔
شہریوں کے بعد جو گروپ سب سے زیادہ متاثر ہوا وہ عراقی پولیس کا ہے جسکے 9 ہزار 19 اہلکار جبکہ 4 ہزار 4 سو74امریکی فوجی ہلاک ہوئے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں