نائیجیریا کے دوسرے بڑے شہر کانو کی مرکزی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے وقت دو خودکش بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں چونسٹھ افراد ہلاک اور ایک سو چھبیس زخمی ہوگئے ہیں۔
خانہ کعبہ کے نئے کنجی بردار شیخ صالح الشیبی نے کہا ہے کہ ” خانہ خدا کی کنجی برداری کا کردار ایک عظیم اعزاز اور بہت بڑی ذمہ داری ہے۔
استقبال نئی صدی ھجری کے حوالے سے ہفتہ کی صبح گورنر مکہ المکرمہ شہزادہ مشعل بن عبداللہ نے خادم الحرمین شریفین شاہ عبداللہ بن عبدالعزیز کی نیابت کرتے ہوئے حرم شریف میں غسل کعبہ کے فرائض انجام دئیے،
فلسطین میں مسلمانوں کے قبلہ اول کے دفاع اور اس کے خلاف یہودی ریشہ دوانیوں کے خاتمے کے لیے ترکی مین ایک عالمی اسلامی کانفرنس کا اعلان کیا گیا ہے۔ کانفرنس میں دنیا بھر میں موجود اسلامی تحریکوں سے وابستہ سرکردہ رہ نما شرکت کریں گے۔
نائیجیریا میں شدت تنظیم بوکو حرام نے حکومت سے مفاہمت کی خبروں کی تردید کردی ہے۔
حج کی غرض سے دنیا کے کونے کونے سے 30 لاکھ سے زائد فرزندان توحید سعودی عرب میں جمع ہو چکے ہیں جو آج منیٰ کے مقام سے سنہ 1435ھ کے مناسک حج کا آغاز کر رہے ہیں۔
سعودی عرب کی حکومت کی خصوصی کاوش کے تحت ماہرین فن کے دست ہنر سے تیارکردہ خانہ کعبہ کا نیا غلاف ’’کسوہ‘‘ تیار کر لیا گیا ہے۔
مناسک حج جمعرات 2 اکتوبر سے شروع ہونے اور حج کا رکن اعظم وقوف عرفہ جمعہ 3اکتو بر کو ہونے کا امکان ہے چنانچہ اس سال حج اکبر ہوسکتا ہے۔جب کہ کہ سعودی وزارت حج کے مطابق اب تک 9 لاکھ عازمین حج حجازمقدس پہنچ چکے ہیں۔
مدینہ منورہ میں سنہ 1950ء کے عشرے میں مسجد نبوی صلی اللہ علیہ وسلم کی پہلی توسیع سے متعلق تصاویر ،نقشوں اور خاکوں کو دنیا کے مشہور نیلام گھر سوتھبی کے ذریعے بولی میں فروخت کیا جارہا ہے۔
غیر ملکی اخبارات میں مرقد رسول اور حُجرہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی متبادل مقام پر منتقلی کی افواہوں کے بعد الحرمین الشریفین کے نگران ادارے نے دو ٹوک الفاظ میں ان خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ قبر رسول کی منتقلی کا کوئی فیصلہ ہوا اور نہ ہی ایسا ہو گا۔