تبلیغی جماعت لاوارث نہیں، بدسلوکی برداشت نہیں کریں گے، وفاق المدارس

تبلیغی جماعت لاوارث نہیں، بدسلوکی برداشت نہیں کریں گے، وفاق المدارس

تبلیغی جماعت کے وابستگان پر ظلم و ستم اور ان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کر کے اللہ رب العزت کے غیض و غضب کو دعوت مت دیں۔
تبلیغی جماعت کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل برداشت ہے، حکومت بیوروکریسی، پولیس اور میڈیا کو واضح ہدایات جاری کرے، تبلیغی جماعت کی کردارکشی کرنے والے عناصر مشکل کی اس گھڑی میں قومی وحدت کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں، تبلیغی جماعت کی آڑ میں اسلام دشمنی کے اظہار کی کوئی کوشش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، موجودہ حالات کی وجہ سے گھر سے باہر پھنسے تبلیغی احباب کو دیگر مسافروں اور پردیسیوں کی طرح سمجھا جائے۔
ان خیالات کا اظہار وفاق المدارس کے رہنماؤں مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق اسکندر، مولانا انوارالحق، مولانا مفتی محمد رفیع عثمانی اور مولانا محمد حنیف جالندھری نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔
انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تبلیغی جماعت کے احباب پر ظلم و ستم اور ان بے لوث لوگوں کی دل شکنی و دلآزاری اللہ رب العزت کے غیض و غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ تبلیغی جماعت کی کردارکشی کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے۔
وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ تبلیغی جماعت پاکستان کا روشن چہرہ ہے اور ان کی خدمات کا عالمی سطح پر اعتراف کیا جاتا ہے، انہیں بے یار و مددگار سمجھنے کی غلط فہمی دور کرلی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سکریننگ، احتیاط اور علاج کے جملہ تقاضے پورے وقار اور احترام سے پورے کیے جائیں، وفاق المدارس کے قائدین نے مطالبہ کیا کہ بیرون اور اندرون ملک مختلف مقامات پر پھنسے ہوئے تبلیغی جماعت کے احباب کو دیگر پاکستانیوں کی طرح جملہ سہولیات مہیا کی جائیں اور انہیں بحفاظت اپنے گھروں تک پہنچایا جائے۔


آپ کی رائے

تعليق واحد لـ : “تبلیغی جماعت لاوارث نہیں، بدسلوکی برداشت نہیں کریں گے، وفاق المدارس

  1. قرآن پاک میں اللہ پاک کا فرمان ہے کہ” تم میں سے ایک جماعت ایسی ہونی چاہئے جو لوگوں کو نیکی کی دعوت دے اور برائیوں سے منع کرے ۔۔۔ الآخر ۔ بھائیو جس جماعت کے بارے میں اللہ نے خود یہ فرما دیا ہو ان کے ساتھ ایسا سلوک کرنے والوں کے ساتھ اللہ پاک کیا کرے گا اس کا اندازہ ہم اور آپ نہیں لگا سکتے اگر انہوں نے توبہ نہ کی تو وہ اپنا حشر اس دنیا میں ہی خود دیکھ لیں گے اور آخرت میں ان کے ساتھ کیا ہونے والا ہے بیان نہیں کیا جا سکتا اس سے قبل بھی جس نے اللہ کا کام کرنے والوں کی طرف میلی نگاہ سے دیکھا اس کا انجام انتہائی برا ہوا ہے ۔لہٰذا اگر ہم یہی چاہتے ہیں کہ اللہ کے قہر غضب سے محفوظ رہیں تو اللہ کا کام کرنے والوں کے ساتھ نہ چھیڑیں اور باز نہ آتے تو وہ ضرور مزا چکھیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں