كابل(ایجنسیاں) افغانستان کے جنوبی صوبے قندھار میں اتوار کے روز ایک امریکی فوجی نے گھروں پر فائرنگ کر کے پندرہ افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔ ادھر افغان صدر حامد کرزئی نے امریکی فوجی کے ہاتھوں 15 شہریوں کے قتل پر امریکی فوج سے وضاحت طلب کر لی۔
اسلام آباد (العربیہ ڈاٹ نیٹ) پاکستان کے وزیر داخلہ عبدالرحمان ملک کا کہنا ہے کہ القاعدہ کے مقتول سربراہ اسامہ بن لادن کی تین بیواٶں پر ملک میں غیر قانونی داخلے کے الزام میں فرد جرم عاید کر دی گئی ہے۔
دمشق(ايجنسياں) شام میں بشار الاسد کی حکومت کو بڑا دھچکا لگا ہے۔ نائب وزیر تیل بھی باغی ہوگئے اور وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس (مرکزاطلاعات فلسطین) اسرائیلی حکام نے مقبوضہ فلسطین کے سنہ 1948ء میں قبضے لیے گئے شہر بئرسبع میں ایک جامع مسجد کو عجائب گھر میں تبدیل کر دیا ہے۔ دوسری جانب مقبوضہ فلسطین میں اس اسلام دشمن اقدام کے خلاف شدید ردعمل کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
کردستان(سنی آن لائن) ایرانی کردستان کے مفتی و قاضی(شرعی حاکم) کاک حسن امینی کو مغربی ایران کے شہر ہمدان میں واقع ’عدالت برائے علماء‘ نے منگل چھ مارچ 2012ء میں دوبارہ عدالت طلب کیاہے۔
دمشق (العربیہ.نت) شام میں صدر بشار الاسد کے خلاف عوامی تحریک دارلحکومت دمشق میں داخل ہو گئی جہاں منگل کی صبح دمشق کے وسطی علاقے العباسین اسکوائر میں احتجاجی مظاہرے کے بعد بڑی تعداد میں سیکیورٹی اہلکار تعنیات کر دیئے گئے ہیں۔
كابل(بى بى سى) برطانوی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ افغانستان کے جنوبی حصے سے چھ برطانوی فوجی لاپتہ ہو گئے ہیں۔
انقرہ(العربیہ ڈاٹ نیٹ، ایجنسیاں) ترک وزیر اعظم رجب طیب ایردوآن نے پڑوسی ملک شام پر زور دیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے ہاں امدادی کوریڈور کو کھولنے کی اجازت دے تا کہ سکیورٹی فورسز اور باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں متاثر ہونے والے افراد کو امداد مہیا کی جا سکے۔
ڈھاکا(جنگ نیوز) بنگلاديش ميں سعودي سفارت کار کو گولي مار کر ہلاک کرديا گيا.
کوئٹہ(خبرايجنسياں) بلوچستان جمہوری پارٹی کے سربراہ شاہ زین بگٹی نے نواز شریف کے ساتھ ملاقات کی اور بلوچستان میں اعتماد سازی اور امن کیلئے 8 نکاتی تجاویزپیش کیں۔