پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں پارلیمانی سیاست کی مخالف اور سخت گیر موقف رکھنے والی بلوچ قوم پرست جماعتوں کے اتحاد بلوچ نیشنل فرنٹ نے پانچ مئی سے گیارہ مئی تک بلوچستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پشاور کے علاقے متنی بازار کے شیر علی مارکیٹ میں مسافر وین میں زور دار دھماکہ سے نو افراد ہلاک 9 زخمی ہو گئے۔
امریکی جیل گوانتانامو بے میں بعض قیدیوں کو مشترکہ کمروں سے نکال کر دوسرے کمروں میں منتقل کرنے کے مسئلے پر قیدیوں اور محافظوں کے درمیان جھڑپیں ہوئی ہیں۔ ان میں سے بعض قیدی بھوک ہڑتال پر تھے۔
پاکستان کے سابق فوجی صدر ریٹائرڈ جنرل پرویز مشرف نے پہلی مرتبہ اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ ان کی حکومت نے امریکا کو ملک میں بغیر پائیلٹ جاسوس طیاروں سے میزائل حملوں کی اجازت دی تھی اور اس ضمن میں ان کے درمیان ایک خفیہ معاہدہ طے پایا تھا۔
عراق کے دارالحکومت بغداد سے شمال میں واقع شہر بعقوبہ میں دو مساجد کے نزدیک تین بم دھماکے ہوئے ہیں جن کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور پینتیس زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستانی طالبان نے پولیو قطرے پلانے کی مشروط حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیو ٹیموں پر ہونے والے قاتلانہ حملوں میں تحریک طالبان ملوث نہیں ۔
افغانستان کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ پاکستانی سرحد کے قریب طالبان کے حملے کے نتیجے میں 13 فوجی ہلاک ہوگئے ہیں۔
حقوق انسانی کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ کے مطابق شام کی فضائیہ عام شہریوں پر جان بوجھ کر اور بلاتفریق فضائی حملے کر رہی ہے۔
پاکستان کےنگران وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو نے کہا ہے کہ ملک کی دیگر سیاسی جماعتوں کی طرح بلوچستان کی قوم پرستوں جماعتوں کی انتخابی عمل میں شرکت نہ صرف بلوچستان بلکہ پاکستان کی ترقی و خوشحالی کیلئے مثبت قدم ثابت ہوگی۔
شامی رضاکاروں کی جانب سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں سرکردہ شامی عالم دین شیخ محمد سعید رمضان البوطی پر قاتلانہ حملے کا عین وہ لمحہ دیکھا جا سکتا ہے جب انہیں گزشتہ مارچ دمشق کی ایک مسجد میں نشانہ بنایا گیا۔