چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویز کیانی نے بدھ کوبرسلز میں امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور افغان صدرحامد کرزئی سے ملاقات کی جس میں افغان امن عمل، پاکستان اور افغانستان کے بگڑتے تعلقات میں سدھار، نیٹو فورسزکے انخلا، سہ فریقی مذاکرات اورخطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بنگلادیش کے دارالحکومت ڈھاکامیں 8 منزلہ عمارت گرنے سے مارے گئے افراد کی تعداد 140 ہوگئی ہے اور اب بھی سیکڑوں افراد ملبے میں دبے ہوئے ہیں جنہیں نکالنے کی کوشش جاری ہے۔
عراق کے شمالی شہر کرکوک میں فوج کے سنی مظاہرین کے احتجاجی کیمپ پر حملے کے بعد ملک کے مختلف علاقوں میں تشدد کا نیا سلسلہ شروع ہوگیا ہے اور مسلح افراد نے خاص طور پر شمالی شہروں اور قصبوں میں سکیورٹی فورسز پر حملے کیے ہیں۔
افغانستان کے شمالی اور مشرقی علاقوں میں بدھ کو آنے والے سیلاب اور زلزلے سے چوبیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
چین میں حکام کے مطابق مغربی صوبے سنکیانگ میں ہونے والے فسادات کے نتیجے میں پندرہ پولیس اہلکاروں سمیت اکیس افراد ہلاک ہو گئے۔
پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں منگل کی شب یکے بعد دیگرے چار دھماکوں میں چھ افراد ہلاک اور کم از کم چالیس سے زائد زخمی ہو گئے۔پولیس کے مطابق ان میں سے ایک دھماکہ خود کش تھا۔
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ طالبان نے جن دس غیر ملکی افراد کو گزشتہ روز یرغمال بنا لیا تھا ان کی اچھی دیکھ بھال کی جا رہی ہے۔
عراقی شہر کرکوک میں سیکیورٹی فورسز اور حکومت مخالف مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کے نتیجے میں 26 افراد ہلاک جب کہ درجنوں زخمی ہو گئے ہیں۔
لیبیا کے دارالحکومت طرابلس میں فرانسیسی سفارت خانے کے باہر کار بم دھماکے کے نتیجے میں دو محافظ زخمی ہوگئے ہیں۔
چین کے صوبے سیچوان میں سنیچر کو آنے والے زلزلے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 200 سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ اس سے 11500 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔