افغانستان میں ہونے والے بم دھماکے میں امریکی سفارت کار اور 4 امریکی فوجی سمیت 6 امریکی ہلاک ہوگئے۔
شام کے شمالی قصبے الرقۃ میں انقلابی جنگجوؤں کے ساتھ جھڑپوں میں سترھویں آرمرڈ ڈویژن سے تعلق رکھنے والے اسی فوجی ہلاک اور ڈھاِئی سو زخمی ہوگئے ہیں۔
کالعدم تحریک طالبان (ملا نذیر گروپ )نے جنوبی وزیرستان میں انتخابی عمل کے دوران کوئی مداخلت نہ کرنے کی مشروط یقین دہانی کرادی ہے۔
سابق صدر جنرل (ریٹائرڈ) پرویز مشرف کے جنوبی مشرقی پنجاب کے ضلع قصور [حلقہ این اے ۔ 139] سے گیارہ مئی کو ہونے والے انتخاب لڑنے کی خاطر کاغذات مسترد کر دیئے گئے ہیں۔
امریکہ کی زیر قیادت انٹرنیشنل سیکورٹی اسسٹنس فورس نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں ایک دھماکہ خیز ڈیوائس (آئی ای ڈی) کے دھماکے میں تین نیٹو فوجی اور دو اتحادی شہری ہلاک ہوئے۔
امریکی محکمۂ دفاع کے حکام کا کہنا ہے کہ اگلے ہفتے کیا جانے والا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا تجربہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔
بھارت کے تجارتی شہر ممبئی کے علاقے تھانے میں پولیس کے مطابق منہدم ہونے والی غیر قانونی رہائشی عمارت کے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 72 تک پہنچ گئی ہے اور مزید بچ جانے والوں کی تلاش کا کام روک دیا گیا ہے۔
افغانستان مغربی صوبے فراہ کے شہرفراہ کی صوبائی عدالت پر عسکریت پسندوں کے حملے میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور نوے سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔
شمالی غرب اردن میں طولکرم کے مقام پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکا شہید ہو گیا۔
عراق میں امریکی فوج اپنے قبضے کے دوران کیا گل کھلاتی رہی تھی اور اس نے عراقیوں پر کیا کیا مظالم ڈھائے تھے،اس کی ہوشربا تفصیل ماضی میں منظرعام پر آتی رہی ہے لیکن امریکی فوج کے مظالم کی داستان اتنی طویل ہے کہ اس کی مختصر مگر نئی نَئی کہانیاں وقفے وقفے سے سامنے […]