حکمران جماعت مسلم لیگ ن اور طالبان کے درمیان پرامن مذاکرات اور 2001 میں افغانستان پر امریکی حملے کے بعد سے جاری پرتشدد واقعات کے خاتمے کے لیے خفیہ بات چیت چل رہی ہے۔
پاکستانی طالبان کاایک ایسا گروپ وجودمیں آیاہے جومختلف جیلوں میں مقیداپنے ساتھیوں کی رہائی کے پروگرام کوعملی شکل دے گا۔
پاکستان کے شہر کوئٹہ میں مئی2011ء کو خروٹ آباد کے علاقے میں تین خواتین سمیت پانچ غیر ملکی باشندوں کے قتل کے مرکزی ملزم سابق اے ایس آئی رضا خان کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا۔
ممتاز سنی عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے شام میں سینکڑوں افراد کے کیمیایی حملے میں قتل عام کو انتہائی المناک اورچونکادینے والا قرار دیتے ہوئے کہا: مصر وشام میں لوگوں کو قتل کیاجارہاہے تاکہ مزید پچاس یا سو برسوں تک اسرائیل کی حفاظت یقینی بنائی جائے۔
شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات میں باغیوں کے خلاف لڑائی میں بشار الاسد کی وفادار فوج نے میزائل حملے کئے ہیں جن سے مہلک گیس کے اخراج سے بڑے پیمانے پر شہریوں کی ہلاکتوں کی اطلاعات ملی ہیں۔
مصر کی اسلام پسند تنظیم اخوان المسلمین نے اپنے رہنما محمد بدیع کی گرفتاری کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ سابق صدر مرسی کی بحالی تک احتجاجی مظاہرہ جاری رہیں گے۔
مصر میں تازہ ترین اطلاعات کے مطابق قاہرہ کے ایک مضافاتی علاقے میں منتقلی کے دوران فرار کی کوشش کرنے والے 36 قیدی ہلاک ہوگئے ہیں۔
لبنان کے سابق وزیر ڈاکٹرفیاض شکر صراحہ نے ہرزہ سرائی کی ہے کہ وہ شامی صدر بشارالاسد کے لیے اللہ کے گھرکعبہ کو بھی تباہ کرسکتے ہیں۔
افغان طالبان اپنا سیاسی دفتر قطر سے کسی دوسرے مسلم ملک میں منتقل کرنے کے آپشن پر غور کررہے ہیں۔
حکام کے مطابق سنائی صحرا میں ایک حملے میں کم از کم چوبیس مصری پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔