اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے عسکری ونگ عزالدین القسام شہید بریگیڈ نے فلسطینی اتھارٹی کے سیکیورٹی اداروں کے دوغلےپن کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رام اللہ انتظامیہ یہودی شدت پسندوں اور دہشت گردوں کو حراست میں لیے بعد انہیں رہا کر رہی ہے جس کا کوئی جواز نہیں ہے۔
برقعہ پوش خاتون اور بچی کو گاربیج کے تھیلوں سے تشبیہ دینے پر برطانیہ کی ٹوری پارٹی کے کاؤنسلر کرس جو ہاننائیڈز کو معطل کردیا گیا ہے،
سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے خلاف غداری کے مقدمے کی سماعت کرنے والی خصوصی عدالت نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں ملزم کو 11 مارچ کو عدالت میں پیش ہونا پڑے گا اور اُس دن اُن پر فرد جُرم عائد کی جائے گی۔
فلسطینی شہرغزہ کی پٹی میں اسرائیلی فوج کے ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں اسلامی جہاد کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کا ایک سینیئر کمانڈر شہید اور تین مزاحمت کار زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے شمال مغربی علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے افغانستان میں نیٹو فوج کے لیے سامان رسد لے جانے والے ٹرکوں پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے ہیں۔
پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں سوموار کو ضلع کچہری پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری احرار الہند نامی ایک غیر معروف شدت پسند گروپ نے قبول کر لی ہے اور کہا ہے کہ وہ شریعت کے نفاذ تک اپنی کارروائیاں جاری رکھیں گے۔
افغانستان کے جنوبی شہر قندھار میں جعلی خط پر ایک درجن طالبان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا۔
افغانستان کے صدر حامد کرزئی نے امریکی روزنامے واشنگٹن پوسٹ کے لئے انٹرویو میں امریکی حکومت کے خلاف سخت خفگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان جنگ ان کے ملک کے مفادات میں نہیں لڑی گئی۔
ایرانی اہل سنت کے سرکردہ عالم دین شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید ایک بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لیے مکہ مکرمہ جانے والے تھے کہ انہیں روک دیاگیا۔
کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے اعلان کیا ہے کہ وہ ملک کے اکابرین، علماء کرام کی اپیل، طالبان کمیٹی کے احترام اور اسلام اور ملک کے مفاد میں ایک مہینے کے لیے جنگ بندی کا اعلان کرتے ہیں۔