الجزائر کا ایک فوجی ٹرانسپورٹ طیارہ ملک کے مشرقی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار تمام ایک سو تین افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
شام کی انجمن ہلال احمر نے صدر بشارالاسد کی وفادار فوج کے محاصرے کا شکار وسطی شہر حمص سے چوتھے روز مزید تین سو افراد کو نکال لیا ہے اور انھیں بیرون شہر قائم کیے گئے ملاقات مرکز میں منتقل کردیا ہے۔
اوباما انتظامیہ پاکستان میں چھپے مبینہ امریکی دہشت گرد کو نشانہ بنانے کے لئے فوجی کارروائی کی تیاری کر رہی ہے۔
جمہوریۂ وسطی افریقہ میں مسلمانوں کی نسل کشی پر حقوق انسانی والے بھی چیخ اٹھے۔
اسرائیلی میڈیا نے انتہا پسند یہودیوں کی جانب سے مسلمانوں کے قبلہ اول [مسجد اقصیٰ] کو شہید کرنے کی ایک خطرناک سازش کا پتہ چلایا ہے۔
اسلام پسند عسکریت پسندوں نے بشارالاسد کی افواج سے وسطی صوبے ہاما کے گاوں کا کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔ اس گاوں پر قبضے کا مقصد شمالی شام سے دمشق تک مواصلاتی نظام اور سپلائی کو منقطع کرنا ہے۔
کالعدم تحریک طالبان پاکستان کی نمائندہ کمیٹی کے دو رکنی وفد اور طالبان رہنماؤں کے درمیان جاری مشاورت کا عمل مکمل ہو گیا ہے۔
جماعت اسلامی بنگلہ دیش کے سینئر نائب امیر اور ممتاز عالم دین مولانا ابوالکلام محمد یوسف طویل علالت کے بعد ڈھاکہ جیل میں انتقال کر گئے۔
شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ کے مطابق ملک کے وسطی شہر حمص میں باغیوں کے زیرِ قبضہ علاقوں سے چھ سو سے زیادہ شہریوں کو نکال لیا گیا ہے۔
شہر کے نو منتخب میئر نے عیدالفطر اور عیدالاضحی ٰ کے موقع پر تعلیمی اداروں میں مسلمان طلبا کے لئے سرکاری تعطیل کا اعلان کیا ہے۔