پاکستان نے ایران کی جانب سے اپنے مغوی اہلکاروں کی بازیابی کے لیے پاکستان کی سرحد کے اندر کارروائی کرنے کی دھمکی پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے لیبیا کیلیے سفیر طارق متری نے لیبیا کے عسکریت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کر کے اس امر پر اتفاق پیدا کیا ہے کہ سیاسی طاقتوں کو تین دن کے اندر سیاسی مسائل حل کرنے کا موقع دیں۔
تحریک طالبان مہمند ایجنسی کی جانب سے اغوا کیے گئے 23 ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد طالبان اور حکومت کے مذاکرات کھٹائی میں پڑگئے ہیں۔
ایران کے وزیر داخلہ عبد الرضا رحمان نے کہا ہے کہ اگر پاکستان نے ایرانی سکیورٹی محافظین کو رہا کرانے کےلیے کچھ نہ کیا تو ایران پاکستان میں اپنی فوجی بھیج کر ان کو رہا کرانے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔
پاکستان کے شمال مغربی شہر پشاور میں افغانستان کی سابق طالبان حکومت کے ایک وزیر کو فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا ہے۔ طالبان کے ذرائع کا کہنا ہے کہ مقتول ملاّ عبدالرقیب افغان حکومت کے ساتھ امن مذاکرات کے حامی تھے۔
ایران کی سنی برادری کے سرکردہ رہنما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ہرقسم کی بدامنی اور اغواکاری کی مذمت کرتے ہوئے ایسی حرکتوں کو سنی برادری کے ساتھ جفا قراردیا جس سے پوری قوم کا نقصان ہوتاہے۔
عراق کے سخت گیر موقف کے حامل شیعہ رہنما مقتدیٰ الصدر نے سیاست سے کنارہ کشی اختیار کرنے کا اعلان کیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے جمہوریہ وسطی افریقہ میں مسلمان شہریوں کے خلاف قتل و غارت کے خلاف اقدامات کرنے کی اپیل کی ہے۔
جمعیت علمائے اسلام (س) اور طالبان امن کمیٹی کے سربراہ مولانا سمیع الحق کی زیرصدارت علماء و مشائخ امن کانفرنس کے مشترکہ اعلامیہ میں حکومت اور طالبان کو اللہ کا واسطہ دیکر ان سے فوری جنگ بندی کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی عدالت میں معزول صدر محمد مُرسی کے خلاف جاسوسی اور دہشتگردی کی سازش کے الزامات کے تحت مقدمے کی کارروائی ملتوی کر دی گئی ہے۔