انتفاضہ القدس نے 9 دنوں میں 15 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

انتفاضہ القدس نے 9 دنوں میں 15 فلسطینی شہید، سیکڑوں زخمی

اسرائیلی فوج نے منظم ریاستی دہشت گردی کے نتیجے میں جمعہ کے روز مزید سات فلسطینی شہید، سیکڑوں کو زخمی اور گرفتار کیا گیا ہے۔ فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی، غرب اردن اور مقبوضہ بیت المقدس سمیت شمالی اور جنوبی فلسطین میں بھی صہیونی ریاست کے خلاف فلسطینیوں کا احتجاج جاری ہے۔
مرکزاطلاعات فلسطین کے مطابق گذشتہ روز قابض فوج کی ریاستی دہشت گردی میں 7 فلسطینی شہید اور 123 زخمی ہوئے جب کہ بیسیوں فلسطینیوں کو حراست میں لیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق غزہ کی پٹی میں دو احتجاجی ریلیوں پر قابض فوج نے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چار فلسطینی شہید اور 60 زخمی ہوئے ہیں۔ زخمیوں میں 10 کی حالت تشویشناک بیان کی جاتی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ مشرقی غزہ اور خان یونس میں فلسطینی مظاہرین پر اسرائیلی فوج کے حملوں میں چھ فلسطینی شہید اور بیس زخمی ہوئے ہیں۔
ہفتے کو علی الصباح بیت المقدس میں شعفاط کے مقام پر اسرائیلی فوج کے کارروائی میں ایک فلسطینی نوجوان کو شہید کیا گیا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق شہید فلسطینی کی شناخت احمد جمال صلاح کے نام سے کی گئی ہے۔ اسے قابض فوج نے شعفاط کیمپ کے قریب ایک فوجی چوکی پر گولیاں مار کرشہید کردیا۔
جمعہ کے روز 19 سالہ محمد الجعبری کو الخلیل شہر میں گولیاں مار کر شہید کیا گیا۔ اس دوران فائرنگ سے 11 شہری زخمی بھی ہوئے۔
غزہ وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹراشرف قدرہ کا کہنا ہے کہ دو مقامات پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف نکالی گئی ریلیوں پر قابض فوج کی فائرنگ سے 60 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جن میں سے 10 کی حالت خطرے میں بیان کی جاتی ہے۔
فلسطینی وزارت صحت کا کہنا ہے کہ یکم اکتوبر سے جاری کشیدگی کے دوران اسرائیلی فوج کے وحشیانہ طاقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے 15 فلسطینیوں کو شہید کردیا ہے جب کہ زخمیوں کی تعداد 1000 سے تجاوز کرگئی ہے۔ گذشتہ روز مغربی کنارے میں قابض فوج کی فائرنگ، آنسوگیس کی شیلنگ، لاٹھی چارج اور تشدد کے دیگر ہتھکنڈوں کے استعمال سے 200 فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
یکم سے 9 اکتوبر تک شہداء
1 ۔ مہند حلبی [البیرہ] عمر 19 سال
2 ۔ فادی علون، بیت المقدس، عمر 19 سال
3 ۔ امجد حاتم الجندی ، یطا، عمر 17 سال
4 ۔ ثائر ابو غزالہ ، کفر عقب، عمر 19 سال
5 ۔ عبدالرحمان عبیداللہ ،عمر 11 سال
6 خذیفہ سلیمان، طولکرم، عمر 18 سال
7 ۔ وسام جمال ، بیت المقدس، [شعفاط کیمپ]، عمر 20 سال
8 ۔ محمد الجعبری، الخلیل ، عمر 19 سال
9 ۔ احمد جمال صلاح
10 شادی حسام دولہ ، عمر 20 سال
11 ۔ احمد عبدالرحیم الھرباوی، عمر 20 سال
12 ۔ عبد الوحیدی، عمر 20 سال
13 ۔ محمد ھشام الرقب، عمر 15 سال
14 ۔ عدنان موسیٰ ابو علیان، عمر 22 سال
15 ۔ زیاد نبیل شرف، عمر 20 سال

مرکزاطلاعات فلسطین


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں