مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے پندرہ یہودی کارکنان کو گرفتار کر لیا ہے۔وہ بلا اجازت مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔
عراق میں دوسرے روز بھی داعش کے 2 خودکش حملوں میں 20 اہلکار ہلاک ہو گئے ہیں۔
بنگلا دیش میں امیر جماعت اسلامی مطیع الرحمان نظامی کو 1971 میں جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے پھانسی دے دی گئی۔
یہ بات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ مغربی میڈیا اور سیاستدان دہشت گردوں کا تعلق کسی بھی طرح اسلام سے جوڑنے کی کوشش میں لگے رہتے ہیں اور اسی سے جڑی ایک واقعہ برطانیہ کے شہر مانچسٹر میں پیش آیا جب ایک ’’فرضی دہشت گرد‘‘ کو مسلمان دکھایا گیا۔
امریکا میں مسلمانوں کے حقوق کا دفاع کرنے والی ایک تنظیم نے بتایا ہے کہ جنوبی کیرولائنا کے “The Citadel” فوجی کالج نے ایک مسلمان طالبہ کو اس امر سے آگاہ کیا ہے کہ اگر وہ خریف کے سمسٹر میں تدریسی عمل میں شریک ہوتی ہے تو اسے یونیفارم کے ساتھ حجاب پہننے کی اجازت […]
عراق کے شہر بعقوبہ میں ہوٹل کے باہرکار بم دھماکے میں 12 افراد ہلاک جب کہ 40 زخمی ہوگئے۔
شامی صوبے ادلب میں شدت پسندوں کے زیر قبضہ علاقوں میں واقع پناہ گزین کیمپ پر ہونے والے فضائی حملے میں بچوں سمیت 30 افراد ہلاک جب کہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج نے مختلف مقامات پر زمینی اور فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں متعدد مکانات تباہ ہوئے ہیں تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کے جانی نقصان کی تصدیق نہیں ہو سکی ہے۔
برطانیہ کے دارالحکومت کے میئرکا تاج پاکستانی نژاد صادق امان خان کے سرسج گیا اوراس طرح وہ لندن کے پہلے مسلمان میئربھی بن گئے ہیں۔
امریکی وائیٹ ہاؤس کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا ہے کہ ان کی حکومت شام میں محفوظ زون کے قیام کے بجائے جنگ بندی کو وسعت دینے کی حمایت کرے گی۔ ان کا کہنا ہے کہ محفوظ زون کا قیام وسیع تر جنگ بندی کا متبادل ہرگز نہیں ہوسکتا۔