رمضان المبارک کے مقدس ایام آتے ہی روضہ رسول صلی اللہ علیہ وسلم پرحاضری دینے والے عاشقان رسول کی تعداد بھی غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتی ہے اور ہرطرف ماہ صیام کی ایمانی رونقیں جلوہ فگن ہوتی ہیں۔
اسرائیلی دہشت گردی کے نتیجے میں فلسطین کا کوئی طبقہ ایسا نہیں جو براہ راست متاثر نہ ہو رہا ہو۔
وفاقی حکومت نے پہلی سے بارہویں جماعت تک تمام تعلیمی اداروں میں قرآن پاک پڑھانا لازمی قرار دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پہلی سے چھٹی جماعت تک ناظرہ اور ساتویں سے بارہویں جماعت تک ترجمے کے ساتھ قرآن پاک پڑھایا جائے گا۔
چین نے ملک کے مسلم اکثریتی علاقے میں سرکاری ملازمین، طلباء اور بچوں کے رمضان کے روزے رکھنے پر روک لگا دی ہے۔
شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے ایرانی پارلیمان کی مجلس عاملہ میں ایک سنی نمائندے کو ممبرشپ دینے پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اہل سنت کے مطالبات پر توجہ دینے کو اسلامی بھائی چارہ اور اتحاد کی تقویت کا باعث قرار دیا۔
افغان طالبان نے ملا منصور کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کو نیا امیر مقرر کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جمعرات کو علی الصباح اسرائیلی فوج کے جنگی طیاروں نے دو الگ الگ مقامات پر اسلامی تحریک مزاحمت ’’حماس‘‘ کے عسکری ونگ القسام بریگیڈ کے کمپاؤنڈز کو نشانہ بنایا ہے، تاہم ان حملوں میں کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں مل سکی۔
ایرانی شہر مشہد میں اہل سنت کے ایک نمازخانے کو بلدیاتی حکام نے سوموار تئیس مئی دوہزار سولہ کو سیل کرکے دروازے پر بلاک کھڑا کردیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے شمال میں ایک چیک پوائنٹ پر اسرائیلی پولیس نے ایک فلسطینی خاتون کو گولی مار کر شہید کردیا ہے اور حسب معمول یہ کہانی بیان کی ہے کہ مقتولہ نے اسرائیلی سرحدی پولیس کے ایک اہلکار کو چاقو گھونپنے کی کوشش کی تھی۔
فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی پر جولائی اور اگست 2014ء کومسلط کردہ جنگ کے حوالے سے اسرائیل کے ’اسٹیٹ کنٹرولر‘ کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ نے صہیونی ریاست کے سیاسی، حکومتی، فوجی اور انٹیلی جنس حلقوں میں ایک نیا بھونچال پیدا کردیا ہے۔