سیکورٹی فورسز نے سنی آن لائن کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا

سیکورٹی فورسز نے سنی آن لائن کے ایک رکن کو گرفتار کر لیا

زاهدان/سنی‌آنلاین| دارالعلوم زاہدان کی میڈیا ٹیم کے عملے پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے سیکورٹی فورسز نے دارالعلوم زاہدان کے استاد مولوی عبدالحکیم شہ بخش کو گرفتار کرلیا۔
ایران کے وقت کے مطابق بدھ کی صبح آٹھ نومبر 2023، سیکورٹی فورسز نے مولوی عبدالحکیم شہ بخش کو اسکول کے راستے میں گرفتار کرکیا۔
مولوی عبد الحکیم کا شمار ندائے اسلام میگزین کے اراکین میں ہوتا ہے۔ ہ ایرانی اہل سنت کی آفیشل ویب سائٹ کے اردو اور انگریزی زبانوں میں بھی ایکٹیو ممبر ہیں۔
اس سماجی کارکن کی گرفتاری کے بارے میں مزید معلومات نہیں ہیں۔
اسی دن کی صبح، انٹیلیجنس نے مولوی سعید فضل اللہی ایک اور میڈیا کارکن کو دلگان شہر سے گرفتار کر لیا۔ دلگان ایرانشہر کے قریب صوبہ سیستان بلوچستان کے جنوب میں واقع ہے۔
دارالعلوم زاهدان کی میڈیا ٹیم کی مسلسل گرفتاریاں کا مقصد میڈیا کے کارکنوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ہے۔ ایسا لگتا ہے کہ حکام صوبے سیستان و بلوچستان میں آزاد سوشل میڈیا کی سرگرمیوں کو محدود کرنا چاہتے ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں