مسجد حرام میں روزانہ کی بنیاد پر 4500 لیٹر جراثیم کش مواد چھڑکا جاتا ہے

مسجد حرام میں روزانہ کی بنیاد پر 4500 لیٹر جراثیم کش مواد چھڑکا جاتا ہے

حرمین شریفین جنرل پریزیڈنسی کی طرف سے روزانہ کی بنیاد پر مسجد حرام، مطاف، صحن مطاف اور مسجد کے اندرونی اور بیرونی احاطے میں ہزاروں لیٹر جراثیم کش مواد کا اسپرے کیا جاتا ہے۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ‌ کے مطابق مسجد حرام کی صفائی، ستھرائی اور طہارت کے لیے 4000 رضا کار چوبیس گھنٹے کی بنیاد پر کام کرتے ہیں۔ روزانہ مسجد کو 4500 جراثیم کش مواد سے صاف کیا جاتا ہے۔
مسجد حرام کے تکنیکی اور سروسز امور کے ڈائریکٹر نایف بن ذیاب الحجدلی نے بتایا کہ مسجد حرام میں 24 گھنٹے کی بنیاد پر اسپرے کے لیے سیکڑوں مشینیں کام کر رہی ہیں۔ ماحول کو خوش گوار رکھنے کے لیے روزانہ 6 ہزار خوشبو اور عطر کا چھڑکائو کیا جاتا ہے۔
1200 لیٹر عطریات کے چھڑکائو کے لیے 470 مشینیں اور 900 لیٹر براہ راست ہاتھوں سے چھڑکا جاتا ہے۔ عطریات اور جراثیم کش اسپرے مسجد کی چھتوں اور قالینوں‌ پر بھی چھڑکا جاتا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں‌ نے کہا کہ مسجد حرام میں آنے والے زائرین میں سماجی فاصلے کو یقینی بنانے کے لیے بھی ٹیمیں کام کررہی ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں