لاہور (نوائے وقت رپورٹ) جامعہ اشرفیہ لاہور کے سرپرست اعلیٰ و سابق مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی 82 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔ مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث، قرآن بورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین، عالمی رابطہ ادب اسلامی پاکستان کے صدر، وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے سرپرست اور کئی دینی کتابوں کے مصنف تھے۔ نماز جنازہ آج پیر کو بعد نماز ظہر 1:30 بجے جامعہ اشرفیہ فیروز پور روڈ لاہور میں ادا کی جائے گی۔ مولانا فضل الرحیم اشرفی کی وفات پر مولانا فضل الرحمن، مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، قاری محمد حنیف جالندھری، مولانا ڈاکٹر سعید احمد عنایت اللہ سمیت مختلف دینی و مذہبی راہنماؤں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔
مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی صاحب پاکستان کے معروف عالم تھے آپ جامعہ اشرفیہ لاہور کےمہتمم کے طور پر جانے جاتے ہیں۔

آپ کی رائے