لبنان : حکومتی تشکیل کے لیے نامزد وزیر اعظم اپنے منصب سے سبک دوش

لبنان : حکومتی تشکیل کے لیے نامزد وزیر اعظم اپنے منصب سے سبک دوش

لبنان میں نامزد وزیر اعظم مصطفی ادیب نے اپنے منصب سے سبک دوش ہونے کا اعلان کرتے ہوئے نئی لبنانی حکومت تشکیل دینے سے معذرت کر لی ہے۔ اس خبر کا اعلان العربیہ نیوز چینل نے اپنی بریکنگ نیوز میں کیا۔
ہفتے کے روز ایک پریس ریلیز میں ادیب نے بتایا کہ لبنان میں حکومتی تشکیل کے سلسلے میں سیاسی موافقت قائم نہیں رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ “میرے معذرت کر لینے کی وجہ یہ ہے کہ سیاسی گروپوں نے حکومتی تشکیل کو سیاسی رنگ نہ دینے کے حوالے سے میری شرط پوری نہیں کی”۔
اس سے قبل ڈاکٹر مصطفی ادیب نے اعلان کیا تھا کہ لبنان کے صدر میشیل عون کو نئی حکومت تشکیل دینے کے سلسلے میں مشاورت میں شامل کیا گیا۔ اس حوالے سے یہ بات مقرر تھی کہ نئی حکومتی تشکیل سے متعلق تازہ ترین پیش رفت کو زیر بحث لایا جائے گا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں