اسلام کو غلط انداز میں پیش کرنے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

اسلام کو غلط انداز میں پیش کرنے پر او آئی سی کا اظہارِ تشویش

اسلام کو غلط انداز میں پیش کیے جانے اور اشتعال انگیز سرگرمیوں پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔
او آئی سی کی جانب سے مقدس ترین ہستیوں اور اسلام کا تمسخر اڑانے سے متعلق اشتعال انگیز مقابلوں پر بھی اظہار تشویش کیا گیا ہے، اسلام اور مقدس ہستیوں کے احترام سے متعلق بیان کا مسودہ پاکستان اور ترکی نے پیش کیا تھا۔
مسلمانوں سے نفرت پر مبنی سرگرمیوں کے خلاف اوآئی سی کے مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسلام اور مسلمانوں کے لیے مقدس ہستیوں اور نشانیوں کا احترام کیا جائے۔
اسلام کا تمسخر اڑانے سے متعلق اشتعال انگیز مقابلوں پر بھی او آئی سی نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں