مولانا ملک محمد کرد:

عشرہ ذوالحجہ میں عبادت کرکے اللہ کی مغفرت حاصل کریں

عشرہ ذوالحجہ میں عبادت کرکے اللہ کی مغفرت حاصل کریں

زاہدان میں مرکزی اجتماع برائے نماز جمعہ سے خطاب کرتے ہوئے مولانا ملک محمد کرد نے عبادت کے مواقع کو اللہ تعالی کی خاص نعمتوں میں یاد کیا۔ انہوں نے ذوالحجہ کے سنہری موقع سے فائدہ اٹھانے پر زور دیا۔
سترہ اگست دوہزار اٹھارہ کو خطاب کرتے ہوئے دارالعلوم زاہدان کے سینئر استاذ نے کہا: اللہ تعالی کی تمام آسمانی و زمینی نعمتیں اس ذات پاک کی رحمت و رافت کی نشانیاں ہیں۔ یہ اللہ رب العزت کا فضل و کرم ہی ہے کہ ہمیں ایسے مواقع عطا فرماتاہے جن میں عبادت کرکے ہم زیادہ ثواب کماسکتے ہیں۔
ذوالحجہ کے پہلے عشرہ کو ایسے مواقع میں شمار کرتے ہوئے انہوں نے کہا: اللہ تعالی کو پہلے عشرہ ذوالحجہ میں عبادت کرکے ہم زیادہ ثواب حاصل کرتے ہیں۔ اس عشرہ کے ایک دن کی عبادت ایک سال کی عبادت کے برابر ہے جبکہ ایک رات کی عبادت شب قدر کی عبادت کے مساوی ہے۔
مولانا کرد نے مزید کہا: کسی جانور کی قربانی کرنا جو دس ذوالحجہ سے بارہ ذوالحجہ تک ہے، ان ایام کی اہم ترین عبادت ہے۔ قربانی انبیا علیہم السلام خاص کر حضرت ابراہیم اور خاتم النبیین صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔
انہوں نے کہا: اس عبادت میں اخلاص بہت اہم ہے۔ اگر کوئی اخلاص کے ساتھ قربانی کرے، اللہ تعالی قربانی کے ہر بال کے عوض قربانی کرنے والے کو اجر و ثواب عطا فرمائے گا۔
مولانا ملک محمد نے آخر میں تمام مسلمانوں سے اپیل کی اس قیمتی موقع سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھائیں اور اللہ رب العزت سے اپنی مغفرت کے لیے دعا مانگیں۔

مولانا کرد کے بعد، زاہدان کے نائب خطیب مولانا عبدالغنی بدری نے مختصر خطاب میں عید اور قربانی کے بعض فضائل و مسائل پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے قربانی کو عید کی اہم ترین عبادت یاد کرتے ہوئے مناسب جانور کی قربانی پر زور دیا۔
مولانا بدری نے کہا: قربانی کرنے والے غریبوں اور نادار لوگوں کو مت بھولیں۔
انہوں نے یوم عرفہ کے روزہ پر زور دیا اور حاضرین کو تکبیرات تشریق کی یاددہانی کی جو نو ذوالحجہ سے تیرہ ذوالحجہ کی نماز عصر تک ہر نماز کے بعد پڑھی جاتی ہیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں