دارالعلوم زاہدان کی ستائیسویں تقریب دستاربندی منعقد ہوگئی

دارالعلوم زاہدان کی ستائیسویں تقریب دستاربندی منعقد ہوگئی

زاہدان (سنی آن لائن) ایران کے سب سے بڑی دینی ادارہ جامعہ دارالعلوم زاہدان کی ستائیسویں تقریب دستاربندی جمعرات بارہ اپریل کو منعقد ہوگئی جس میں دو لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کی۔

اہل سنت ایران کی آفیشل ویب سائٹ، سنی آن لائن، نے رپورٹ دی مذکورہ تقریب دستاربندی و ختم بخاری میں ایک سو چھیاسی 186 فضلا اور ایک سو سات 107 فاضلات کو دستار اور چادر فضیلت دی گئی ۔نیز 46 حافظان قرآن اور سات حافظات کو انعامات سے نوازا گیا۔

بڑے پیمانے پر شائقین کی آمد کی وجہ سے وقت سے پہلے بد ھ کی شام کو تقریب کا آغاز ہوا جہاں متعدد علمائے کرام نے حاضرین سے خطاب کیا۔

جمعرات بارہ اپریل کو تقریب کا باقاعدہ آغاز ہواجہاں متعدد علمائے کرام اور بعض حکام نے خطاب کیا۔ ان میں دو سنی ارکان پارلیمان، گلستان، گیلان، کردستان، مغربی آذربائیجان اور ہرمزگان سے تعلق رکھنے والی شخصیات قابل ذکر ہیں۔

آخری نشست میں جو عصر سے عشا تک جاری رہی مولانا مفتی قاسمی، مولانا مطہری، مرشد اعلی کے نمائندے سمیت شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے خطاب کیا۔ اس تقریب میں ایران کے تقریبا تمام صوبوں سے سنی برادری کے حضرات و خواتین شریک ہوچکے تھے جن کی تعداد دو لاکھ سے زائد بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے مذکورہ تقریب جو اہل سنت ایران کا سب سے بڑا اجتماع ہے براہ راست انٹرنیٹ سے کوریج دی گئی اور بعض سیٹلائیٹ ٹی وی چینلوں نے بھی اس تقریب کو براہ راست کوریج دی۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں