“وہی قتل بھی کرے ہے، وہی لے ثواب الٹا”

“وہی قتل بھی کرے ہے، وہی لے ثواب الٹا”

قابض اسرائیلی فوج نے روایتی رعونت اور فلسطین دشمنی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایک شہید کے اہل خانہ سے ہرجانے کا مطالبہ کر ڈالا۔
العربیہ ڈاٹ نیٹ کے مطابق تین سال قبل اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہری عبداللہ غنیمات کو فوجی گاڑی تلے کچل کرشہید کردیا تھا۔ اس واقعے میں اسرائیلی فوج کی گاڑی بھی الٹ گئی تھی جسے بری طرح نقصان پہنچا۔
قابض فوج کی طرف سے اسرائیلی عدالت میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں عدالت سے کہا گیا ہے کہ وہ مقتول عبداللہ غنیمات کے اہل خانہ سے گاڑی کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے ہرجانہ وصول کرنے کا حکم جاری کرے۔
صہیونی فوج کی طرف سے دائر کردہ اس انوکھی درخواست پر تبصرہ کرتے ہوئے فلسطینی قانون دان نایلہ عطیہ نے کہا کہ عدالت میں دائر کردہ درخواست صہیونی فوج کا فلسطینیوں کے خلاف نفرت اور انتقام کا بے نظیر واقعہ ہے۔ فوج نے شہید فلسطینی کے اہل خانہ کو جیپ کو پہنچنے والے نقصان کے لیے 95 ہزار شیکل ہرجانے کا نوٹس جاری کرنے کا کہا ہے۔ امریکی کرنسی میں یہ رقم 27 ہزار ڈالر بنتی ہے۔
دوسری جانب شہید فلسطینی کے والد عبداللہ نے’العربیہ ڈاٹ نیٹ‘ سے بات کرتے ہوئے کہ اسرائیلی فوج کے عدالتی اقدام پر ہمیں کوئی حیرت نہیں۔ صہیونی فوج روزانہ ہمارے بچوں کو شہید کرتی ہے اور دنیا کے سامنے جھوٹے دعوے کیے جاتے ہیں۔ یہ کوئی حیرت بات نہیں کہ وہ ہم سے ہمارے شہید کی قیمت بھی مانگیں گے۔
خیال رہے کہ اسرائیلی فوج نے 21 سالہ فلسطینی نوجوان عبداللہ غنیمات کو 2016ء کو مشرقی رام اللہ میں کفر مالک کے مقام پر گاڑی تلے روند کر شہید کردیا تھا۔ اس واقعے میں اسرائیلی فوج کی جیپ بے قابو ہو کر الٹ گئی تھی۔ شہید فلسطینی کا جسد خاکی تین گھنٹے جیپ کے ڈھانچے میں پھنسا رہا۔ شہید کے اہل خانہ نے اپنی مدد آپ اور ایک مقامی شہری کی کرین کی مدد سے جیپ سے شہید کا جسد خاکی باہر نکالا۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں