یمن سے میزائل حملہ میں 3سعودی شہری جاں بحق،11زخمی

یمن سے میزائل حملہ میں 3سعودی شہری جاں بحق،11زخمی

سعودی عرب کے سرحدی علاقے جازان پرجمعرات کویمن کی طرف سے داغے گئے میزائل حملے میں3 سعودی شہری جاں بحق ہو گئے جن میں2 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 11افراد زخمی ہو گئے۔

سعودی عرب کی سول ڈیفنس کے ترجمان میجر یحییٰ القہطانی نے اپنے ایک بیان میں بتایاکہ جمعرات کے دن یمن کی طرف سے داغے گئے متعددمیزائل جازان کے شہری علاقے میں آ گرے، زخمی ہونے والے11افراد میں9 بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب ساحلی شہر عدن میں القاعدہ جنگجوئوں اوریمنی حکومت کی حامی ملیشیاکے مابین ہونے والی ایک جھڑپ میں 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ یمنی سیکیورٹی حکام کے مطابق مشتبہ القاعدہ جنگجواسلحہ سے لیس گاڑی پر شہرعدن کی طرف آ رہے تھے جب ایک چیک پوسٹ پرانھیں روکا گیا توجھڑپ ہوگئی اوردونوں طرف سے گولیاں چل گئیں، فائرنگ میں دونوں اطراف سے 3،3افراد مارے گئے۔
دارالحکومت صنعا کے قریب سعودی اتحادی طیاروں کی بمباری سے جبل النھدین اور باغیوں کے زیرتسلط صدارتی ہیڈکواٹرزمیں اسلحہ اورگولہ بارود کا بھاری ذخیرہ تباہ ہوگیا۔ عرب ٹی وی کے مطابق حکومتی فورسز نے سعودی عرب سے متصل گورنری حجہ کے سرحدی شہر حرض پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا ہے۔

ایکسپریس نیوز


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین