ٹارگٹ کلنگ میں متحدہ ملوث ہے‘ تاجر بھتہ نہ دیں‘ ذوالفقار مرزا

ٹارگٹ کلنگ میں متحدہ ملوث ہے‘ تاجر بھتہ نہ دیں‘ ذوالفقار مرزا
zulfiqar-mirzaکراچی(اسٹاف رپورٹر)وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے کہا ہے کہ ٹارگٹ کلرزکاتعلق کراچی کی سب سے بڑی جماعت متحدہ قومی موومنٹ سے ہے،عمران فاروق لندن میں قتل ہوئے اور دکانیں کراچی میں بند ہوئیں، کراچی میں پٹھانوں ، پنجابیوں، بلوچوں اور سندھیوں کو چن چن کر مارا جا رہا ہے، اگر تمام قومیتوں نے اتحاد کرکے برسٹ مارا تو بے گناہ اردواسپیکنگ مریں گے۔

یہ بات انہوں نے ایوان صنعت و تجارت کراچی میں تاجروں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔وزیر داخلہ نے کہا کہ کیاعمران فاروق کواسفندیارنے قتل کیاکہ یہاں پٹھانوں کوماراجائی؟
ان کا کہناتھا کہ تاجروں کی مختلف ایسوسی ایشنزبھتے دیتی ہیں،آپ کاروباری لوگ اپنے پیسوں سے بھتہ اورطالبان کوزکوة دیتے ہو،ہمارے پاس پولیس کوگاڑیاں ،موٹرسائیکل دلانے کے پیسے نہیں ہیں،آپ کاروباری لوگ اس پیسے سے پولیس کوگاڑیاں کیوں نہیں دلاتی،یہاں اسلحے کے زورپرکھالیں چھین لی جاتی ہیں،کس کتاب میں لکھاہے کہ بندوق کے زورپرکھالیں چھینی جائیں۔
وزیر داخلہ ذوالفقار مرزا نے الزام عائد کیا کہ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں ملوث 60 افرادگرفتارکیے اورٹارگٹ کلرزکاتعلق کراچی کی سب سے بڑی جماعت سے ہے۔
لیاقت آبادمیں ایک مغوی کورکھاگیااورتاوان لیکرچھوڑاگیا اورہم نے وہاں سے بھاری اسلحہ برآمدکیا،اس میں سیکٹرانچارج ملوث ہے۔انہوں نے کہا کہ کراچی سب کا شہرہے اور تمام سیاسی جماعتیں یہاں کے حالات کی ذمہ دارہیں،کراچی میں ایک زمانے میں تھانے نیلام ہوتے تھی،شترمرغ کی طرح گردن چھپانے سے خیریت نہیں ہوگی،کاروباری افرادسیاست میں استعمال ہونے سے بچیں۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں