پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پرکل کابل میں دستخط کئے جائیں گے

پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پرکل کابل میں دستخط کئے جائیں گے
pk-afghan-flagاسلام آباد(جنگ نیوز) پاکستان اور افغانستان کے وزرا تجارت جمعرات کو کابل میں پاک افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدہ پرباقاعدہ دستخط کریں گے۔

افغان ٹرانزٹ ٹریڈ معاہدے پر پاکستان کی جانب سے وفاقی وزیر تجارت مخدوم امین فہیم اوران افغان ہم منصب دستخط کریں گے،جس کیلئے مخدوم امین فہیم جمعرات کی صبح کابل روانہ ہوں گے۔
پاکستان اور افغانستان کی حکومتیں افغان ٹریڈ معاہدے کی پہلی ہی منظوری دے چکی ہیں۔اس معاہدے کے تحت افغانستان کوبیرون ملک سے تجارت کیلئے پاکستان میں راہ داری دی جائے گی جبکہ پاکستان کو وسطی ایشیا تک رسائی ملے گی۔ اس معاہدے کے مطابق افغان مال پاکستان کے ذریعے بھارت جاسکے گا تاہم بھارت کو کوئی مال پاکستان کے راستے افغانستان لے جانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں