افغانستان میں مزید دو نیٹو فوجی ہلاک

افغانستان میں مزید دو نیٹو فوجی ہلاک
nato-killed-afghanکابل(خبررساں ادارے) افغانستان کے مشرقی حصے میں بم دھماکے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہوگئے، نیٹو حکام نے فرانسیسی خبر ایجنسی کو بتایا کہ طالبان نے سڑک کنارے بم نصب کیا تھا۔ اس سال میں ہلاک ہونے والے نیٹو فوجیوں کی تعداد پانچ سو چونتیس ہوگئی۔جبکہ گزشتہ برس صرف پانچ سو اکیس نیٹو فوجی ہلاک ہوئے۔

دوسری جانب کابل افغانستان اتحادی فوج نے مشرقی افغانستان میں آپریشن کے دوران 30 طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے جبکہ نیٹو نے افغانستان میں مزید دو اتحادی فوجیوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔
افغان ذرائع ابلاغ کے مطابق بین الاقوامی سلامتی معاون فورس (ایساف) کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ اتحادی فوج نے افغان پولیس اور فوج کے تعاون سے افغانستان کے مشرقی صوبہ لغمان میں طالبان کے خلاف کارروائی کی اس کارروائی کا مقصد علاقے سے طالبان کو نکالنا تھا۔ کارروائی کے دوران افغان قوت کا بھی استعمال کیا گیا۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کارروائی میں 30 طالبان ہلاک ہو گئے جبکہ اتحادی و افغان فورسز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔
دریں اثناء نیٹو کی طرف سے کابل میں جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ مشرقی افغانستان میں بم دھماکے کے نتیجے میں دو نیٹو فوجی ہلاک ہو گئے۔ بیان میں مرنے والے فوجیوں کی قومیت اور دیگر تفصیلات فراہم نہیں کی گئی ہیں.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں