کوئٹہ : خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 64ہوگئی

کوئٹہ : خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد 64ہوگئی
quette-blast2کوئٹہ (ايجنسياں) گزشتہ روز  فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئے القدس ریلی دوپہر تین بجے کے قریب جوں ہی میزان چوک کے قریب پہنچی حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔خودکش حملے میں جاں بحق افراد کی تعداد64ہوگئی ہے جبکہ ایک سوبیس افراد زخمی ہیں۔

آج کوئٹہ میں شٹرڈاون ہڑتال اور تمام تعلیمی ادارے بند ہیں۔شہر میں سوگ کی فضا ہے ۔بلوچستان شیعہ کانفرنس کی جانب سے چالیس روزتک سوگ کا اعلان ہوا ہے۔ حکومت بلوچستان نے کوئٹہ میں تمام مذہبی جلوسوں پر پابندی عائد کردی ہے۔
گزشتہ روز میزان چوک پر ہونے والے دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں چونسٹھ افراد جاں بحق اور ایک سو پچاس زخمی ہوگئے تھے ۔ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم تنظیم لشکرجھنگو ی نے قبول کی ہے۔
دھماکے کے بعد نامعلوم افراد نے شدید فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں متعدد صحافی اور عام شہری زخمی ہوگئے۔ شرپسندوں نے متعدد دکانیں ، گاڑیاں حتی کہ سیلاب متاثرین کے کیمپوں کوبھی نذرآتش کردیا۔ فائرنگ سے کئی افراد زخمی ہوئے ۔
وزیراعلی بلوچستان نواب اسلم ریئسانی نے واقعے کی عدالتی تحقیقات کرانے کا اعلان کیا ہے جبکہ آئی جی بلوچستان نے تحقیقات کیلئے چارٹیمیں تشکیل دی ہیں۔
حکام کے مطابق دھماکے میں دس سے پندرہ کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔دھماکے کے بعد ایف سی نے شہر کا کنٹرول سنبھال لیا۔ شہر میں سخت اشتعال اور کشیدگی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں