کابل: ڈونرز کانفرنس بغیر کسی نتائج کے ختم، نمائندوں میں رابطے کا فقدان

کابل: ڈونرز کانفرنس بغیر کسی نتائج کے ختم، نمائندوں میں رابطے کا فقدان
kabul-conferenceکراچی (جنگ نیوز) افغانستان کے مستقبل سے متعلق کابل میں ہونیوالی ڈونرز کانفرنس اپنے مطلوبہ نتائج حاصل کیے بغیر اختتام پذیر ہوگئی۔

منگل کو اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بانکی مون کی صدارت میں ہونے والی ڈونر کانفرنس میں چالیس ممالک کے وزرائے خارجہ سمیت دیگر نمائندوں نے شرکت کی۔ محدود وقت اور رابطوں کے فقدان کی وجہ سے امریکی ایجنڈے کے مطابق ڈونرز کانفرنس کے مطلوبہ نتائج نہیں نکلے۔
ڈونرز کا نفرنس میں اکثر ممالک افغانستان کے معاملہ میں محتاط رویہ اپنائے رہے۔ اور افغانستان میں کوئی کردار ادا کرنے سے معذرت چاہنے کے باوجود بھی امریکی حکام کی وجہ سے کانفرنس میں شرکت کیلئے آئے۔
افغان اپوزیشن کے مطابق کا نفرنس اپنے اہداف کے حصول حاصل نا کرنے میں ناکام ہوئی ہے جبکہ صرف بھارت نے افغان صدر کو الگ سے یقین دہانی کرائی کے وہ افغانستان کی ترقی میں نمایاں رقم دوستانہ طور پر لگائے گا۔ اس حوالے سے بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا نے افغان صدر حامد کرزئی سے طویل دورانیہ کی ملاقات بھی کی۔ ذرائع کے مطابق بھارتی انٹیلی جنس ’را ‘اور آئی بی کے سربراہان حامد کرزئی کی دعوت پر گزشتہ اتوار اور پیر سے کابل میں موجود ہیں، جنہوں نے افغان اداروں کے سربراہان اورکئی ممالک کے اعلیٰ ذمہ داروں سے بھارت کی افغانستان میں دلچسپی سے آگاہ کیا ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں