افغانستان: چوبیس گھنٹوں میں بارہ فوجی ہلاک

افغانستان: چوبیس گھنٹوں میں بارہ فوجی ہلاک
nato_afghanكابل (ايجنسياں) افغانستان میں پانچ مزید امریکی فوجی ہلاک ہوگئے ہیں اور گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں افغانستان میں نیٹو کے ہلاک شدگان فوجیوں کی تعداد بارہ تک پہنچ گئی ہے۔

نیٹو نے کہا ہے کہ جنوبی افغانستان میں بین الاقوامی امن فوج کے چار فوجی بم پھٹنے سے ہلاک ہوئے۔ ایک علیحدہ واقعہ میں ایک امریکی فوج افغانستان کے جنوب میں مارا گیا۔
یہ واقعہ قندھار میں ایک بم دھماکے میں تین امریکی فوجیوں اور پانچ افغان مترجمین کی ہلاکت کے بعد پیش آیا ہے۔
دریں اثنا ء ملک کے جنوبی علاقے میں اْس افغان فوجی کی تلاش جاری ہے جو منگل کے روز تین برطانوی فوجیوں کو ہلاک کرنے کے بعد فرارہو گیا تھا۔ اس حملے میں چار برطانوی فوجی زخمی بھی ہوئے تھے اور افغان صدر حامد کرزئی نے نیٹو اور لندن سے مافی مانگتے ہوئے واقعے میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا یقین دلایا تھا۔ آٹھ ماہ قبل بھی ایک افغان پولیس اہلکار نے ہلمند میں ایک چوکی پر تعینات پانچ برطانیوی فوجیوں کو ہلاک کر دیا تھا۔
منگل کو ایک برطانوی میرین بھی ہلمند ہی کے صوبے میں ہلاک ہو گیا تھا۔
جولائی میں اب تک بین الاقوامی فوج کے پینتالیس فوجی افغانستان میں مارے جا چکے ہیں جن میں سے تینتس کا تعلق امریکہ سے ہے۔ جون میں بین الاقوامی فوج کے ایک سو سے زیادہ فوجی مارے گئے تھے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں