داتادربارحملہ،بلیک واٹرکےملوث ہونےکی تحقیقات کی جائیں،عدالت

داتادربارحملہ،بلیک واٹرکےملوث ہونےکی تحقیقات کی جائیں،عدالت
lahore-black-waterلاہور(خبریں) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ خواجہ محمد شریف نے کہاہے کہ پولیس سانحہ داتادربار میں ملوث اصل ملزمان کو گرفتارکرنے کےلئے کارروائی کرے اور داتادربار پر حملےمیں بلیک واٹر کے ملوث ہونے کی بھی تحقیقات کی جائیں ۔

سانحہ داتادربار کے ازخود نوٹس کی سماعت کے دوران سی سی پی او لاہور اسلم ترین نے عدالت کو بتایا کہ سانحہ سیکیورٹی کے ناقص انتظامات کی وجہ سے پیش آیا۔سیکیورٹی کے جتنے سخت انتظامات ہونے چاہیے تھے اتنے نہیں کئے گئے ۔
اس موقع پر ریمارکس دیتےہوئے چیف جسٹس لاہورہائی کورٹ خواجہ محمد شریف نے کہاکہ وہ خود کش حملے کی تحقیقات کی نگرانی خود کرینگے جس کے بعد سماعت نوجولائی تک ملتوی کرتے ہوئے انھوں نے کہاکہ پولیس اس حوالے سے مکمل رپورٹ پیش کرے۔
یادرہے پاکستانی صحافی اور دانشوروں نے کئی بار خدشہ ظاہر کیا ہے کہ تعلیمی اور مقامی مقامات پر حملوں میں بلیک واٹر جیسی ایجنسیاں ملوث ہیں۔ القاعدہ و طالبان رہنماوں نے پاکستان میں مقامی مقامات پر حملوں سے لاتعلقی کا اظہار کرکے بلیک واٹر کو مورد الزام ٹھہرایاہے۔
کہاجاتاہے یہ پہلی دفعہ ہے کہ پاکستانی وزیرداخلہ نے کسی حملے کے بعد پاکستانی طالبان پر الزام لگانے سے گریز کیا اور کسی تیسری قوت کے ملوث ہونے کاخدشہ ظاہرکیا جو تحقیقات کا دروازہ کہلے رکھنے میں مفید بیان سمجھا جاتاہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں