بگرام ائربیس پر طالبان کا حملہ

بگرام ائربیس پر طالبان کا حملہ
sp_bagramكابل (ايجنسياں) طالبان نے بدھ کی صبح افغانستان میں نیٹو کے زیر استعما ل بگرام ائر بیس پر راکٹوں، چھوٹے ہتھیاروں اور دستی بموں سے اچانک حملہ کردیاجس میں ایک امریکی کنٹریکٹرہلاک اور نو امریکی فوجی زخمی ہوگئے۔

کابل میں نیٹو کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ جوابی کارروائی کرکے چارمبینہ خودکش حملہ آوروں سمیت ایک درجن شدت پسندوں کو ہلاک کردیا گیا ہے۔  بیان کے مطابق اس دوران فوجی اڈے کے احاطے میں ایک عمارت کو بھی نقصان پہنچا ہے۔
طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس حملے میں بیس خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا۔
کابل سے تیس میل کے فاصلے پر واقع بگرام ائربیس افغانستان کے بڑے فوجی اڈوں میں سے ایک ہیں اور وہاں زیادہ تر امریکی فوجی تعینات ہیں۔ اسی اڈے پر گزشتہ برس طالبان کے راکٹ حملے میں دو امریکی فوجی مارے گئے تھے۔
طالبان نے منگل کو کابل میں ایک مصروف شاہراہ سے گزرنے والے نیٹو کے فوجی قافلے پر خودکش کار بم دھماکے کی ذمہ داری بھی قبول کی تھی۔ اس حملے میں چھ غیر ملکی فوجیوں سمیت 18 افراد ہلاک ہو گئے تھے اور مرنے والے غیر ملکی فوجیو ں میں پانچ کا تعلق امریکہ جبکہ ایک کا کینڈا سے تھا۔
گزشتہ سال ستمبر میں کابل میں عسکریت پسندوں کے ایک حملے میں چھ اطالوی فوجیوں کی ہلاکت کے بعد غیر ملکی فوجیوں کے خلاف منگل کو کیا گیا حملہ بدترین کارروائی تھی۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں