عراق: خود کش بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک، 80 زخمی

عراق: خود کش بم دھماکے میں 18 افراد ہلاک، 80 زخمی
baghdad-enfejarبغداد- (ایجنسیاں) عراق کے دارالحکومت بغداد میں وزارت داخلہ کے دفاتر کے قریب خودکش کاربم دھماکے کے نتیجے میں 18 افراد ہلاک اور 80 سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں.

وزارت داخلہ کے حکام نے بتایا ہے کہ خودکش بم دھماکا دارالحکومت کے وسطی علاقے قرادہ میں ہوا جہاں حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری گاڑی وزارت کے فورنزک دفتر کے باہر دھماکے سے تباہ کردی.بم دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں میں زیادہ تعداد پولیس اہلکاروں کی ہے.
پولیس اور اسپتال کے حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نے اپنی بارود سے بھری گاڑی ایک چیک پوائنٹ سے گزارنے کی کوشش کی جس کے بعد اس نے وزارت کی عمارت کی بیرونی دیوار سے اپنی گاڑی ٹکڑا کر تباہ کر دی جس سے تین منزلہ عمارت جزوی طور پر تباہ ہو گئی ہے.
گذشتہ روز بغداد کے وسطی علاقے میں تین ہوٹلوں…… شیرٹن اور بابل ہوٹل….. کے باہر یکے بعد دیگرے کار بم دھماکوں میں مرنے والوں کی تعداد اکتالیس ہو گئی ہےاور ایک سو سے زیادہ افراد زخمی ہیں .
بغداد کے ہائی سکیورٹی والے علاقوں میں ان بم دھماکوں کے بعد عراقی وزیر اعظم نوری المالکی کی حکومت کی تشدد کے واقعات اور خاص طور پر بم دھماکوں پر قابو پانے کی صلاحیت کے حوالے سے سوال اٹھائے جارہے ہیں اور یہ کہا جارہا ہے کہ عراق میں سات مارچ کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات سے قبل تشدد کے واقعات میں نمایاں اضافہ ہوسکتا ہے.
حکام کا کہنا ہے کہ مزاحمت کاروں نے اگست کے بعد سے اپنی کارروائیوں کے طریق کار میں تبدیلی کی ہے اور وہ عام شہری علاقوں کے بجائے اہم سرکاری عمارتوں یا اہمیت کے حامل مقامات کو بڑی کامیابی سے کار بم حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں.

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں