پشاور: افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا کا پہلا مرحلہ اس وقت شروع ہوا جب اتوار کے روز افغانستان سے25 کنٹینرز کا ایک قافلہ ضروری سامان لے کر پاکستان کی جانب روانہ ہوا۔ اس قافلے کو طورخم سے براستہ موٹروے کراچی کیلئے معمول کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
شام کے وسطی علاقے میں ایک فوجی فیکٹری کے نزدیک بس اسٹاپ پر دو روز پہلے ایک بم دھماکے میں چون افراد کی ہلاکت کی اطلاع سامنے آئی ہے۔
عراق کے دارالحکومت بغداد اور دوسرے علاقوں میں پانچ کار بم دھماکوں میں چونتیس افراد ہلاک اور ستر سے زیادہ زخمی ہو گئے ہیں۔
بھارتی پارلیمنٹ پرحملےکی منصوبہ بندی کے الزام میں افضل گروکو پھانسی دیدی گئی ، بھارتی وزیرداخلہ نے پھانسی کی تصدیق کی ہے۔
پاکستان میں وفاق کے زیرانتظام قبائلی علاقے اورکزئی ایجنسی میں ایک مسجد کے نزدیک بم دھماکے کے نتیجے میں سولہ افراد ہلاک اور تیس زخمی ہوگئے ہیں۔
مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں صدارتی محل کے نزدیک سکیورٹی فورسز اور مظاہرین کے درمیان جھڑپوں میں ایک شخص ہلاک اور پچاس زخمی ہو گئے ہیں۔
عراق کے دارلحکومت بغداد کے قریب ایرانی تنظیم مجاہدین خلق کے کیمپ پر ہاون طرز کے راکٹ حملے میں متعدد افراد کے ہلاک و زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
مصر کی معروف تاریخی درسگاہ جامعہ الازہر کے سربراہ ڈاکٹر احمد الطیب نے ایرانی صدر محمود احمدی نژاد سے پر زور دیا ہے کہ وہ “ایران میں اہل سنت کو مکمل حقوق دیدیں اور خلیجی ممالک کے معاملات میں مداخلت سے گریز کرکے بحرین کا برادر ہمسایہ عرب ملک کے طور پر احترام کریں”۔
افغان طالبان کے ترجمان نے حال ہی میں لندن میں پاکستان، افغانستان اور برطانیہ کے درمیان ہونے والے سہ فریقی مذاکرات کے نتائج کو مسترد کر دیا ہے جس میں آئندہ چھ ماہ میں تصفیہ امن کا عزم ظاہر کیا گیا تھا۔
مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصی پر مکمل قبضہ کرنے سے پہلے اس کے گردونواح کو یہودی رنگ میں رنگنے کے منصوبے پر کام جاری ہے۔