افغانستان: نیٹوافواج کی واپسی کاپہلا مرحلہ شروع

افغانستان: نیٹوافواج کی واپسی کاپہلا مرحلہ شروع

پشاور: افغانستان سے نیٹو افواج کے انخلا  کا پہلا مرحلہ اس وقت شروع ہوا جب اتوار کے روز افغانستان سے25  کنٹینرز کا ایک قافلہ ضروری سامان لے کر پاکستان کی جانب روانہ ہوا۔ اس قافلے کو طورخم سے براستہ موٹروے کراچی کیلئے معمول کی سیکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔

دوسری جانب سیکیورٹی آفیشلز نے بھی تصدیق کی ہے کہ افغانستان سے نیٹو افواج کی واپسی شروع ہوگئی ہے۔
کسٹم آفیشلز نے بھی تصدیق کی ہےکہ نیٹو سامان سے بھرے کئی ایک کنٹینزر جانچ کے بعد کلیئر قرار دیدئے گئے اور انہیں افغانستان سے پاکستان میں داخلے کی اجازت دیدی گئی ہے۔
یہ کنٹینرز بگرام ایئربیس سے پاک افغان سرحد پہنچے تھے اور ان میں عسکری سازوسامان تھا جو اب کراچی بندرگاہ سے دوبارہ روانہ کیاجائے گا۔
دوسری جانب افغانستان میں نیٹو کے سربراہ جنرل جان ایلن سبکدوش ہوئے اور اب امریکی جنرل ڈنفورڈ افغانستان میں نیٹو کے نئے سربراہ منتخب  ہوگئےہیں۔ واضح رہے کہ ان کا مشن افغاستان سے امریکی اور غیرملکی اتحادی افواج کے بحفاظت انخلاء کو یقینی بنانا ہے۔
صرف دوہزار بارہ میں میں افغانستان میں ساٹھ سے زائد غیرملکی فوجی ہلاک کئے گئے۔ افغانستان میں ایک عشرے سے زائد عرصے تک رہنے کے بعد ایک لاکھ سے زائد نیٹو اور امریکی افواج اگلے برس ملک سے نکل جائیں گے اور اس کی جگہ امن و امان کی ذمے داریاں افغان پولیس اور افواج ادا کریں گی۔

 

ڈان


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں

تازه ترین