امریکا اور طالبان نےافغان صدرحامد کرزئی کےدعوےکی تردید کرتے ہوئےمذاکرات کےالزام کوغلط قرار دیاہے۔
وینزویلا کے الیکشن کمیشن نے ملک کے صدر ہوگو شاویز کے انتقال کے بعد نیا صدر چننے کے لیے چودہ اپریل کو انتخابات کرانے کا اعلان کیا ہے۔
شام میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان خوفناک جھڑپیں جاری ہیں، شامی حکومت اور عوام میں جاری اس تنازے میں پہلے ہی ساڑھے دس سو سے زائد فلسطینی مہاجرین بھی شہید کر دیے گئے ہیں، تازہ اطلاع کے مطابق مزید چار فلسطینیوں کو خون میں نہلا دیا گیا ہے۔
ایرانی کردستان میں پی ایچ ڈی لیول کی ایک سنی طالبہ کی تعلیم پرسکیورٹی حکام کی جانب سے پابندی عائد کردی گئی ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل میں امریکی جاسوس طیارے کے حملے میں دو مبینہ شدت پسند جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ایران کی مختلف یونیورسٹیوں سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں سنی طلبا اپنے علمائے کرام اور دانشوروں سے ملاقات کیلیے جمعرات سات مارچ میں دارالعلوم زاہدان پہنچ گئے جہاں سالانہ اجتماع منعقد ہوگیا۔
امریکا کے نئے وزیر دفاع غیر اعلانیہ دورے پر اچانک کابل پہنچ گئے۔
پاکستان میں جبری گمشدگیوں کی تحقیقات کرنے والےحکومتی کمیشن کا کہنا ہے کہ انہیں دو برس میں ملک سے مزید آٹھ سو اکسٹھ افراد کے لاپتہ ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہیں جس کے بعد ایسے معاملات کی تعداد 999 تک پہنچ گئی ہے۔
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں وزارت دفاع کی عمارت کے باہر خود کش دھماکے میں 8 افراد ہلاک ہو گئے جب کہ امریکی وزیر دفاع محفوظ رہے۔
لندن پولیس نے سخت گیر مبلغ ابو قتادہ کو ان کی جانب سے میبنہ طور پر ضمانت کی شرائط کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کر لیا ہے۔