دو برس سے شام کے محاصرہ زدہ شہر حمص میں سرکاری فوج اور شامی باغیوں پر مشتمل جیش الحر کے درمیان جنگ بندی کے معاہدے پر جمعہ کے روز سے عمل درآمد شروع ہو گیا۔
سپین کی معروف عمارت مسجد قرطبہ جسے مشترکہ طور پر مسجد اور گرجا گھر کہا جاتا ہے، ان دنوں تنازع کا باعث بنا ہوا ہے۔
برطانیہ کی کنزرویٹو پارٹی کے ایک کونسل کی رکنیت کے لیے نامزد امیدوار نے ٹویٹر پر اسلام مخالف تحریریں پوسٹ کرنے پر معذرت کی ہے اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں باغیوں کے حملوں میں مسلمانوں کی شہادت کے بعد لواحقین نے احتجاجاً میتوں کو دفنانے سے انکار کر دیا۔
نائجیریا کے صدر گڈ لک جوناتھن نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ سکیورٹی فورسز کو ابھی تک معلوم نہیں کہ گذشتہ ہفتے 200 سے زیادہ اغوا کی گئیں لڑکیاں کہاں پر ہیں۔
آسٹریلیا کے عیسائی انتہا پسند گروپ نے اسلام کے خلاف اعلان جنگ کرتے ہوئے ملک میں موجود مسلم علمائے کرام اور رہنماؤں پر حملے کرنے کی دھمکی دی ہے۔
بھارتی ریاست آسام میں انتہا پسند ہندوؤں نے مسلمانوں کے گھروں پر حملے کر کے خواتین اور بچوں سمیت 11 افراد کو قتل کر دیا ۔
اقوامِ متحدہ کے مطابق افغانستان کے صوبہ بدخشاں میں شدید بارشوں کے بعد مٹی کے تودے گرنے سے کم سے کم 350 افراد ہلاک اور سینکڑوں لاپتہ ہو گئے ہیں۔
شامی صدر بشارالاسد کی وفادار فوج نے شمالی شہر حلب میں ایک اسکول پر فضائی حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت پچیس افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
افغانستان کے لئے امریکی اور نیٹو افواج کے سابق کمانڈر جنرل ریٹائرڈ جان ایلن نے کہا ہے کہ جنگ سے تباہ حال ملک افغانستان کو لاحق سب سے سنگین خطرہ طالبان سے نہیں بلکہ بدعنوانی سے ہے۔