ایرانی صوبہ سیستان بلوچستان کے صدرمقام زاہدان سے تعلق رکھنے والے سنی طلبا کا اجتماع جمعہ دو مئی دوہزارچودہ کی شام کو جامع مسجد مکی زاہدان میں منعقد ہوگیا۔
یمن کے دارالحکومت صنعا میں القاعدہ کے جنگجوؤں نے صدارتی محل پر حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں پانچ محافظ ہلاک ہوگئے ہیں۔
روسی صدر ویلادی میرپیوٹن کی کریمیا آمد کے بعد یوکرین میں جاری سیاسی بحران شدت اختیار کرگیا جبکہ پولیس ہیڈکوارٹر پر باغیوں کے قبضے کو ناکام بناتے ہوئے سیکیورٹی فورسز نے 20 علیحدگی پسندوں کو ہلاک کردیا۔
پاکستان کی قومی اسمبلی میں کشمیر سے متعلق کمیٹی کے چیئرمین اور جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو وفاقی وزیر کے برابر کا درجہ دے دیا گیا ہے۔
نائجیریا کے شمال مشرقی گاؤں میں شدت پسند تنظیم ’’بوکو حرام‘‘ کے تازہ حملے میں 100 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے۔
تھائی لینڈ کی ایک عدالت نے بدھ کو طاقت کے غلط استعمال پر وزیراعظم ینگ لک شیناوترا کو برطرف کردیا ہے۔
شام کے شمال مغربی صوبے ادلب میں ایک تباہ کن بم دھماکے کے نتیجے میں تیس سرکاری جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں۔
تیونس کے صدر منصف مرزوقی نے ہتھیار پھینکنے اور کسی کے قتل میں ماخوذ نہ کیے جانے والے جہادیوں کے لیے عام معافی کا اعلان کیا ہے۔
مصر میں فوج کے سابق سربراہ اور صدارتی انتخاب کے مضبوط امیدوار عبدالفتاح السیسی نے کہا ہے کہ وہ انتخاب جیت گے تو ملک میں معزول صدر محمد مرسی کی سیاسی جماعت اخوان المسلمین کا’ وجود‘ نہیں رہے گا۔
برونائی داراسلام کے بادشاہ حسن البولکیہ کی جانب سے مملکت میں شریعت کے نفاذ کے اعلان کے بعد متعدد بین الاقوامی کاروباری اداروں اور ثقافتی تنظیموں نے ان کے معاشی بائیکاٹ کا اعلان کردیا ہے۔