یمن میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں القاعدہ کے 30 ارکان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔
افغان صدارتی انتخابات میں 50 فیصد ووٹوں کی گنتی مکمل کر لی گئی ہے اور اب تک کے نتائج میں عبداللہ عبداللہ کو برتری حاصل ہے۔
ایرانی اہل سنت کے ممتاز رہ نما شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید نے اعتدال ومیانہ روی کو ایران کے لیے اہم ترین ضرورت یادکرتے ہوئے سیستان وبلوچستان کے عوام کو افراط وانتہاپسندی سے بیزار قرار دیا۔
فلسطین کے بزرگ مذہبی اور سیاسی رہ نما الشیخ رائد صلاح نے یہودیوں کے ہاتھوں قبلہ اول کی مسلسل بے حرمتی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے فلسطینیوں پر زور دیا ہے کہ وہ قبلہ اول کے دفاع کے لیے مسجد میں اپنی موجودگی یقینی بنائیں۔
پاکستان کے سینیئر صحافی حامد میر کراچی میں ہونے والے ایک قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے ہیں۔ ان کے ادارے جیو نیوز اور حامد میر کے بھائی نے پاکستان کے خفیہ ادارے آئی ایس آئی کو اس حملے کا ذمہ دار قرار دیا ہے جب کہ فوج کے ترجمان نے اس واقعے پر افسوس کا […]
دنیا کو تحمل اور برداشت کا درس دینے والے برطانیہ میں ایک انتہاپسند اور نسل پرست تنظیم انگلش ڈیفنس لیگ نے نماز جمعہ کے دوران مسجد کو گھیرے میں لے کراسلام مخالف شدید نعرے بازی کی۔
پاکستان کے صوبے خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور کے سرحدی علاقے میں فوج کے ایک قافلے پر شدت پسندوں کی طرف سے فائرنگ کی گئی ہے جس میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور تین زخمی ہوگئے ہیں۔
الجزائر کے علیل سربراہ ریاست عبدالعزیز بوتفلیقہ انتخابات میں ڈالے گئے کل ووٹوں میں سے 81.53 فی صد ووٹ لے کر چوتھی مدت کے لیے صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
عراق کی حکومت نے ابو غریب نامی متنازع جیل کو ’سکیورٹی خدشات‘ کے پیشِ نظر بند کر دیا ہے۔
امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق مسلمانوں کی خفیہ نگرانی کرنے کے لیے بنایا گیا نیویارک پولیس کا ایک خفیہ محکمہ بند کر دیا گیا ہے۔