بیت المقدس: مسجد اقصٰی میں مسلسل تیسرے روز جھڑپیں

بیت المقدس: مسجد اقصٰی میں مسلسل تیسرے روز جھڑپیں

مقبوضہ بیت المقدس میں موجود مسلم مقدس مقام اور قبلہ اول مسجد اقصٰی کے کمپائونڈ میں مسلسل تیسرے روز بھی اسرائیلی پولیس اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔
نوجوان مظاہرین نے مسجد کے قریب ایک مقام پر جمع ہوگئے اور انہوں نے مسجد میں داخل ہونے والے اسرائیلی پولیس اہلکاروں پر پتھرائو کیا۔ اسرائیلی پولیس نے جوابا فلسطینی مظاہرین پر اسٹن گرینیڈ داغے۔
مسجد اقصٰی میں جھڑپوں کو سلسلہ اتوار کے روز شروع ہوا تھا جب عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی پولیس زبردستی مسجد میں داخل ہوگئی اور اس نے نماز کے قالین کو نقصان پہنچایا۔
اسرائیلی پولیس کا کہنا تھا کہ وہ مسجد میں صرف اس لئے داخل ہوئے ہیں تاکہ مسجد کے اندر موجود مظاہرین کو اندر ہی بند کر دیں۔دریں اثناء عرب قیادت نے مسجد اقصٰی پر جاری اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کرنے کا عہد کیا ہے۔
سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی حکام اور اسرائیلی آبادکاروں کی جانب سے مسجد اقصٰی کے خلاف کسی بھی قسم کی جارحیت کے عمل کے خلاف ہر سطح پر تحریک چلائی گی۔مسجد اقصٰی کے کمپائونڈ میں اسرائیلی سیکیورٹی اہلکاروں اور فلسطینی نمازیوں کے درمیان مسلسل جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ ماہ جولائی کے دوران اسرائیلی پولیس نے یہودی تہوار کے موقع پر اسرائیلی آبادکاروں کو مسجد اقصٰی میں آنے کی اجازت دینے پر برہم فلسطینی مظاہرین کے ساتھ جھڑُپیں کی تھی۔

بصیرت آن لائن


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں