صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے سریاب مل ایریا میں سبی روڈ پر پولیس ٹرک کے قریب دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 7 افراد جاں بحق اور جبکہ 22 افراد زخمی ہوگئے، جس کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان نے قبول کرلی۔
فرانسیسی پولیس نے سیاستدانوں اور مساجد پر حملے کی منصوبہ بندی کے الزام میں 10 مشبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
سراوان (سنی آن لائن) ایرانی بلوچستان کے ضلع سراوان میں شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف حسین پور کی نماز جنازہ ادا کی گئی جہاں ایک لاکھ سے زائد افراد نے شرکت کرکے مولانا سے اپنی عقیدت و محبت کا اظہار کیا۔
کراچی/سراوان (سنی آن لائن) ایران کی سنی برادری کے مایہ ناز عالم دین شیخ الحدیث مولانا محمد یوسف حسین پور مختصر علالت کے بعد کراچی کے ایک اسپتال میں انتقال کرگئے، انا للہ و انا الیہ راجعون۔
پر اسرار طور پر لاپتہ ہونے والے جامعہ کراچی کے ایسوسی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل 19 روز بعد گھر واپس پہنچ گئے۔
اسرائیلی عقوبت خانوں میں پابند سلاسل فلسطینی مردو خواتین کی گرفتاری سے اسیری تک ان گنت داستانیں پھیلی ہوئی ہیں۔
اہل سنت ایران کی ممتاز دینی شخصیت نے اپنے انتیس ستمبر دوہزار سترہ کے خطبہ جمعہ میں مسلم ممالک کے اتحاد اور ملکی سالمیت کو اہم یاد کرتے ہوئے تمام مذاہب و مسالک اور قومیتوں کے حقوق پر توجہ دینے کو ضروری قرار دیا۔ شیخ الاسلام مولانا عبدالحمید کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق، خطیب […]
بین الاقوامی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے کُردوں نے نہ صرف ریفرنڈم کا انعقاد کیا بلکہ عراق سے آزادی اور علیحدہ ریاست کے حق میں ووٹ بھی دے دیا۔
شام میں انسانی حقوق کے کارکنوں کی فراہم کردہ اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ ایک ہفتے کے دوران ادلب شہر میں سرکاری فوج اور اس کی معاون روسی فوج کی وحشیانہ بمباری کے نتیجے میں کم سے کم 150 عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔
انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ہیومن رائٹس واچ نے روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی پر میانمار کی حکومت کو انسانیت سوز جرائم کا مرتکب قرار دے دیا۔