سنی رکن پارلیمنٹ کی صدر روحانی پر سخت تنقید

سنی رکن پارلیمنٹ کی صدر روحانی پر سخت تنقید

تہران (سنی آن لائن) ضلع بوکان سے منتخب رکن پارلیمنٹ نے ایک خط میں صدر روحانی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں انتخابات سے پہلے دیے گئے وعدوں کو یاد دلایا ہے۔
سنی آن لائن کو موصول ہونے والے خط میں آیاہے کہ صدر روحانی نے ’کم سے کم سطح تک‘ بھی اپنے وعدوں پر عمل نہیں کیا ہے۔
ڈاکٹر محمد قسیم عثمانی نے اہل سنت برادری کے قابل افراد سے مناسب عہدوں کے لیے استفادہ پر زور دیا ہے۔
سنی رکن پارلیمان نے کہا ہے صدر روحانی کے نقض عہد کی وجہ سے عوام میں ’بدظنی‘ اور ’مایوسی‘ پائی جاتی ہے۔
یاد رہے صدر روحانی اہل سنت کے بھاری ووٹوں سے حالیہ صدارتی انتخابات میں دیگر امیدواروں کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوئے۔
سنی شخصیات نے بارہا ان سے مطالبہ کیا ہے صدارتی انتخابات کی مہم میں دیے گئے وعدوں کو جامہ عمل پہنائیں۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں