مولانا محمد عثمان خاشی:

تقسیم بلوچستان کا راگ الاپنے والے بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں

تقسیم بلوچستان کا راگ الاپنے والے بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں

خاش (سنی آن لائن) نامور سنی عالم دین نے صوبہ سیستان بلوچستان کی تقسیم کی بات کرنے والوں پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے صوبے کی تقسیم کی بات کرنے والے یہاں بدامنی پھیلانا چاہتے ہیں۔
مولانا محمد عثمان خاشی نے جامع مسجد الخلیل خاش میں بات کرتے ہوئے کہا: جو لوگ تقسیم بلوچستان کے لیے کوشش کرتے ہیں، دراصل وہ یہاں چپقلش اور بدامنی پیدا کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا: حکام کو اچھی طرح معلوم ہونا چاہیے بلوچستان اپنی ’قومی‘ اور ’ثقافتی‘ شناخت ہی سے باقی رہ سکتاہے۔
یاد رہے صوبہ سیستان بلوچستان ایران کا دوسرا بڑا صوبہ ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں