ایران: سنی شخصیات کی پولیس سربراہ سے ملاقات و گفتگو

ایران: سنی شخصیات کی پولیس سربراہ سے ملاقات و گفتگو

تہران (سنی آن لائن) تہران کی سنی برادری کے ایک وفد نے تہران پولیس چیف سمیت نائب گورنر صوبہ تہران سے ملاقات کرکے ان سے گفتگو کی۔
سنی آن لائن کے مطابق، مذکورہ وفد نے مولانا عبیداللہ موسی زادہ کی سربراہی میں پولیس چیف ’سردار رحیمی‘ اور صوبہ تہران کے نائب گورنر ڈاکٹر جمالی پور سے علیحدہ ملاقاتیں کیں۔
مولانا موسی زادہ مسمارشدہ ’نبی رحمتﷺ نمازخانہ‘ کے امام ہیں۔
یاد رہے تہران میں اہل سنت برادری کی آبادی دس لاکھ سے زائد ہے جن کی کوئی مسجد نہیں ہے۔ نیز انہیں مسجد تعمیر کرنے کی سرکاری اجازت نہیں ہے۔
اہل سنت ایرن کی دینی و سیاسی شخصیات نے بارہا مطالبہ پیش کیا ہے سنی برادری کو مذہبی آزادی دی جائے۔ لیکن اب تک مسجد تعمیر کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔


آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں