رام اللہ (مرکز اطلاعات فلسطین) مقبوضہ مغربی کنارے میں منگل کے روز مجاہدین کے ہاتھوں چار یہودیوں کی ہلاکت کے بعد مزاحمتی کارروائیوں کاسلسلہ جاری ہے . اطلاعات کےمطابق بدھ کے روز مغربی کنارے کے مرکزی شہر رام اللہ میں مجاھدین کی کارروائی میں کم از کم دو صہیونی زخمی ہو گئے ہیں.
مقبوضہ القدس(ایجنسیاں) امریکا میں اسرائیل اور فلسطینیوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کے آغاز سے چند گھنٹے قبل مقبوضہ مغربی کنارے میں مبینہ طور پر بعض مسلح افراد نے ایک گاڑی پر فائرنگ کر دی ہے جس کے نتیجے میں اس میں سوار چار یہودی ہلاک ہو گئے ہیں۔
مقبوضہ بیت المقدس(مرکزاطلاعات فلسطین) اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو نے ایک بارپھرکہا ہے کہ آئندہ ماہ سے فلسطینی علاقوں میں یہودی آبادکاری پرعائد عارضی پابندی کی مدت کے ختم ہوتے ہی یہودی کالونیوں میں توسیع کا عمل دوبارہ شروع کیا جائے گا. انہوں نے کہا کہ اسرائیل کا سرکاری موقف یہی ہے کہ یہودی آبادکاری […]
القدس(العربیہ) اسرائیل کی ایک انتہا پسند یہودی تنظیم کے سربراہ اور ربی عوفا دیا یوسف نے فلسطینی قوم اورصدرمحمود عباس کے حق میں بد دعا دی ہے۔ یہودی مذہبی پیشوا کا کہنا ہے کہ “خدا فلسطینیوں اور محمود عباس المعروف ابو مازن کو کسی متعدی اور موذی مرض میں مبتلا کرے اور انہیں فنا کرے”۔
دبئی(العربيہ.نیٹ) یمن کے جنوبی حصے میں حکومت مخالف مسلح جنگجووں کے پولیس پر راکٹوں سے چلنے والے گرنیڈ حملے میں آٹھ اہلکار ہلاک ہو گئے۔ العربیہ کے نامہ نگار نے مطابق یہ کارروائی ہفتے کی شام ابین ضلع کے جعار علاقے میں عمل میں آئی۔
تل ابیب (ايجنسياں)فلسطین اسرائیلی معاشرے میں خود کشیوں کا رجحان تیزی سے بڑھ رہا ہے۔ خاص طور پر یہودی نوجوانوں، مزدوروں اور اسرائیلی فوجیوں میں خود کشی کے واقعات میں شدید اضافہ ہوا ہے، حتی کے اسرائیلی صہیونی معاشرے میں بچے بھی مایوسی کی اتہاہ گہرائیوں میں خود کشی کا سہارا لینے لگے ہیں۔
بغداد(بى بى سى اردو) عراق میں مختلف مقامات پر ہونے والے سلسلہ وار بم دھماکوں میں کم از کم پچاس افراد ہلاک اور دو سو زائد زخمی ہوگئے ہیں۔
واشنگٹن (فارن ڈیسک) امریکا کی سلامتی کو اب یمن میں موجود القاعدہ سے سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
دمشق (مرکز اطلاعات فلسطین) اسلامی تحریک مزاحمت” حماس” کے سیاسی شعبے کے سبراہ خالد مشعل نے کہا ہےکہ فلسطینی اتھارٹی اور اسرائیل کے درمیان براہ راست امن بات چیت کی تیاریوں کا اصل ماسٹرمائینڈ امریکا ہے. اسرائیل سے مذاکرات فلسطینی عوام یا عرب ممالک کا فیصلہ نہیں بلکہ یہ واشنگٹن کا فیصلہ ہے جسے محمود […]
جدہ(خبررساں ادارے) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔او آئی سی کے مستقل ارکان کا ہنگامی اجلاس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین اوگلو کی اپیل پر جدہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستانی سفیرعمرخان شیرزئی […]