او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم

او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم
oic-logoجدہ(خبررساں ادارے) اسلامی ممالک کی تنظیم او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم کرنے کا اعلان کیا گیا ۔
او آئی سی کے مستقل ارکان کا ہنگامی اجلاس تنظیم کے سیکرٹری جنرل اکمل الدین اوگلو کی اپیل پر جدہ میں منعقد کیا گیا۔ اجلاس کے دوران پاکستانی سفیرعمرخان شیرزئی نے شرکاء کو سیلاب کی تباہ کاریوں اور موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ او آئی سی کی جانب سے پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلئے امدادی فنڈ قائم کیا جائے گا اور اس سلسلے میں سیکرٹری جنرل عالمی میڈیا پر اپیل کریں گے۔
اجلاس کے بعد وقت نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اکمل الدین اوگلو کا کہنا تھا کہ برا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے اس لئے او آئی سی کے پاس اس سلسلے میں ایک مستقل فنڈ بھی قائم ہونا چاہئے۔
سیکرٹری جنرل نے بتایا کہ وہ سیلابی صورتحال پرحکومت پاکستان سے مسلسل رابطے میں ہیں جبکہ او آئی سی اس سلسلے میں خصوصی اکاونٹ کھول رہی ہے۔

آپ کی رائے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

مزید دیکهیں