خلیجی ریاست بحرینی سوسائٹی نے “فلسطین ستنتصر رابطہ گروپ ” پر فرانس میں پابندی عاید کیے جانے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے فرانسیسی حکومت کی فلسطینیوں کے خلاف تعصب پر مبنی پالیسی کی عکاسی قرار دیا۔
بھارت میں ہندوانتہاپسندوں نے گائے کا گوشت کھانے پرمسلمان شخص کوبدترین تشدد کا نشانہ بنا کرقتل کردیا۔
بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس کی سابق کھلاڑی ماہ جبین صدیقی نے اسلام کے لیے شوبز چھوڑتے ہوئے ہمیشہ حجاب پہننے کا فیصلہ کیا ہے۔
جمعیۃ علماء ہند کے قومی صدر مولانا سید ارشد مدنی نے کہا کہ ہم نے امن اور بھائی چارے کی مضبوطی کے لئے ووٹ کیا ہے،
بھارت کی جنوبی ریاست میں بند اسکول دوبارہ کھول دیے گئے، ان اسکولوں کو گزشتہ ہفتے طلبہ کی جانب سے کلاسز میں حجاب پر پابندی کے خلاف احتجاج کے پیش نظر بند کیا تھا۔
معروف اسکالر پروفیسر نوم چومسکی نے کہا ہے کہ بھارت میں اسلامو فوبیا انتہائی مہلک اور خطرناک شکل اختیار کر چکا ہے جہاں 25کروڑ بھارتی مسلمانوں کو مظلوم اقلیت میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے بعد مغربی بنگال کے شہر مرشد آباد میں ایک اسکول نے مسلمان طالبات کے نقاب اور برقع پہننے پر پابندی لگادی جب کہ والدین اور اہل علاقہ کے شدید احتجاج کے بعد اسکول نے پابندی واپس لے لی۔
بھارتی ریاست کرناٹک کے کالج میں حجاب کے حق کے لیے انتہاپسندوں کے سامنے کھڑی ہونے والی طالبہ مسکان خان کو اعزازات ملنے لگے ہیں۔
بھارت کے تعلیمی اداروں میں حجاب پرپابندی کیخلاف دنیا میں آوازیں اٹھنے لگیں۔ امریکا نے حجاب پرپابندی کومذہبی آزادی کی خلاف ورزی قراردے دیا۔
جنوبی ہندوستان میں حجاب پر پابندی کے خلاف مظاہروں میں شدت آنے پر حکام نے اسکولوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے۔