بھارتی سپریم کورٹ نے تاج محل سے ملحقہ مسجد میں غیر مقامی افراد کو نماز کی ادائیگی سے روک دیا ہے۔
مقبوضہ کشمیر میں حریت رہنما برہان وانی کی دوسری برسی سے قبل بھارتی فورسز کی فائرنگ سے کم سن بچی سمیت 3 نوجوان جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے جبکہ نماز جنازہ کے بعد ہزاروں افراد نے شدید احتجاج کیا۔
تحریک آزادی کشمیر کی متحرک رہنما عائشہ اندرابی کو دیگر 2 خواتین رہنماؤں کے ہمراہ سری نگر سے نئی دہلی جیل منتقل کردیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوتیریس کا کہنا ہے کہ روہنگیا مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سفاکیت اور منظم انداز میں کی گئی انسانی حقوق کی بدترین خلاف ورزی ہے۔
ہالینڈ کےایوان زیریں کے بعد ایوان بالا نے بھی نقاب پر پابندی کابل منظور کر لیا، جس کے بعد کئی عوامی مقامات پر نقاب پر پابندی لگادی گئی ہے۔
فرانس میں مسلمانوں پر حملہ کرنے کی منصوبہ بندی کرنے والے دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے 10 شدت پسند عیسائیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
مقبوضہ کشمیرمیں قابض بھارتی فوج نے سرچ آپریشن کے نام پرمزید 3 نوجوانوں کو شہید کردیا۔
ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے نقاب اور برقعے پر پابندی کا قانون منظور کرلیا۔
امریکا ریاست ٹیکساس میں موجود پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروق نے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی موت سے متعلق افواہوں کو جھوٹا اور بے بنیاد قرار دے دیا۔
بھارت کی ریاست مدیحہ پردیش کے ضلع ساتنا میں مبینہ طور پر گائے ذبح کرنے کے الزام میں ہجوم نے ایک مسلمان شخص پر تشدد کرکے اسے جاں بحق کردیا۔